جامعہ ملیہ اسلامیہ : انتہائی کامیاب پلیسمنٹ مہم کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-11-2024
جامعہ ملیہ اسلامیہ : انتہائی کامیاب پلیسمنٹ مہم کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
جامعہ ملیہ اسلامیہ : انتہائی کامیاب پلیسمنٹ مہم کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

 

                 نئی دہلی : کیمپس بحالی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بیچ دوہزار پچیس کے لیے پلیسمنٹ کا پہلا مرحلہ  کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔اس سال سسو، ہومی سینٹردبئی، آپٹم،زینون انالیٹکس، مکنلے رائس، شنیڈر الیکٹرک،اکسینچر،آئی سی آئی سی آئی بینک، سیسمینس، ٹی ایس سی، آئی بی ایم انڈیا، ایچ ایس بی سی ٹکنالوجی،ایل اینڈ ٹی،انفوایچ، اٹکنس ریئلس، اسٹونگرینس اور راک ویل آٹومیشن جیسی ممتاز اور سرکردہ کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔کُل چالیس کمپنیوں نے پلیسمنٹ کے پہلے مرحلے میں شرکت کے ساتھ طلبہ کو ملازمت کے مواقع فراہم کیا۔

                یونیورسٹی میں طلبہ کی معیاری صلاحیت کے مظاہرے نے سب سے بڑی پیش کش حاصل کی۔سسو اور ہوموسینٹر لینڈ مارک علی الترتیب چوبیس لاکھ سالانہ اور چوبیس اعشاریہ پانچ لاکھ سالانہ پیکیج کے ساتھ سرفہرست رہیں۔دوسری اہم کمپنیاں جنھوں ملازمت کی پیش کی ان میں آپٹم نے اٹھارہ لاکھ سالانہ، میکنلے رائس نے سولہ لاکھ سالانہ،زینون انالیٹکس نے چودہ لاکھ سالانہ اور اکسینچر نے گیارہ اعشاریہ نواسی لاکھ سالانہ،آئی سی آئی سی آئی بینک نے گیارہ اعشاریہ پانچ لاکھ اعشاریہ،ٹی سی ایس نے نو لاکھ سالانہ،ایل اینڈ اے ایم پی:ٹی نے چھ لاکھ سالانہ اور اٹکنس ریئلس نے چھ اعشارہ بائیس لاکھ سالانہ کے پیکیج پر طلبا کو ملازمت کی پیش کش کی۔

                 ملازمت کی پیش کش کے یہ شان دار نتائج علمی معیار اور کیریئر کی آمادگی کے تئیں یونیورسٹی کے عہد کو اجاگر کرتے ہیں۔یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل اور انڈسٹری ساجھیداروں کے درمیان اشتراکی کوششوں نے ایسی فضا تیار کی ہے جس میں پیشہ ورانہ دنیا کے روز افزو ں مطالبات کی تکمیل کے لیے طلبہ تیارکیے جاتے ہیں۔

                 پروفیسر راحیلہ فاروزی،یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (یو پی سی) کے اعزازی ڈائریکٹرنے پہلے مرحلہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایاکہ یونیورسٹی اگلے مرحلے کے پلیسمنٹ کی تیاری کررہی ہے جو جنوری دوہزار پچیس کے وسط سے شروع ہوجائے گی۔آئندہ مرحلے میں بیچ دوہزار پچیس کے پلیسمنٹ ریکارڈ میں مزید بہتری کی توقع کی جاتی ہے جس میں طلبہ کو مختلف صنعتوں میں اہم اور عمدہ رول کے مواقع فراہم ہوں گے۔

                کیمپس بحالی کے لیے سرکردہ کمپنیوں جن میں آئی بی ایم انڈیا، یمہا، سی۔ڈاٹ،ایکسینچر اسٹریٹیچی اینڈ ایے ایم پی،کنسلٹلگ،ہیکساویو ٹکنالوجیز،زیڈ ایس ایسوسی ایٹس،اسٹیل اسٹرپش وہیل لمیٹیڈ، ایس اینڈ اے ایم پی؛ گلوبل،جیکبس سولیوشن انڈیا اور بے بی شاپ لینڈ مارک گروپ شامل ہیں وہ خواہش مند طلبہ کو ملازمت کے مختلف مواقع فراہم کریں گی