مائی بھارت (میرا یووا بھارت)پورٹل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تربیتی پروگرام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2024
مائی بھارت (میرا یووا بھارت)پورٹل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تربیتی پروگرام
مائی بھارت (میرا یووا بھارت)پورٹل پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تربیتی پروگرام

 

        نئی دہلی : جامعہ  ملیہ اسلامیہ نے میرا بھارت(میرا یووا بھارت) پورٹل پر مورخہ پندرہ اکتوبر دوہزار چوبیس کو یک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا۔اس پروگرام کو شعبہ برائے امور نوجوان، وزارت برائے امور نوجوانان و کھیل کود،حکومت ہند نے اسپانسر کیا تھا۔دہلی کے مختلف اسکولوں کے چھپن اساتذہ نے تربیتی پروگرا م میں حصہ لیا۔پروگرام کو وضع کرنے کا مقصد مرکز اور مختلف صوبائی کے  تعلیمی اداروں کے عہدیداروں اور فیکلٹی اراکین کو تربیت فراہم کرنا جنھیں بعد میں مائی بھارت پورٹل پر نوجوانوں سے متعلق سرگرمیوں کے لیے شریک کیا جائے گا۔

                عزت مآب وزیر اعظم نے مائی بھارت کو دہلی میں قومی یکجتہی کے دن یعنی اکتیس اکتوبر دوہزار تئیس کو نئی دہلی میں کرتویہ پتھ پر آزادی کا امرت مہستو کے اختتام کے دوران شروع کیا تھا۔ مائی بھارت کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی شروع کیا گیا جس کی تجویز ہے کہ مختلف سیکٹرو ں میں نوجوانوں سے رضاکارانہ پروگراموں میں منسلک ہواجائے۔اس سے نوجوانوں کو برادری سے جڑنے،ترقیاتی کاموں میں شراکت اور ان میں قائدانہ لیاقتوں کے فروغ کا سامان ہوگا۔مائی بھارت تجربات آموزش پروگرام کرتاہے اور ساتھ ہی رضاکارانہ مواقع بھی مہیا کرتاہے جس سے کہ موجودہ منظر نامے میں نوجوان اپنے ہنر اور اپنی صلاحیت کو جلا دے سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ نوجوانوں کو مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور انجمنوں میں شرکت کا اہل بھی بناتاہے۔مائی بھارت سرکار کے موجودہ پروگراموں کو بھی اپنے سموئے ہوئے ہے۔

                وزارت نے ڈاکٹر اماراجو لوکے جان بختا سنگھ،پروفیسر واسیرے ڈی ونکٹاداری انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی،گنتور آندھرا پردیش کوجامعہ میں تربیتی پروگرام کے لیے بطور ماسٹر ٹرینر بھیجا ہے۔

                سی اے شیخ صفی اللہ،افسر مالیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے استقبالیہ خطبہ دیا۔پروفیسر سارہ بیگم،ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔

                 جامعہ ملیہ اسلامیہ سے آئندہ ہونے والے مائی بھارت پورٹل میں تربیتی پروگرام میں بطور ٹرینر اورتربیت کار پروفیسر لبنی صدیقی،شعبہ جغرافیہ اور ڈاکٹر عابد حسین،شعبہ نفسیات جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خدمات لی گئیں ہیں۔کل منعقدہ تربیتی پروگرام میں وہ بھی شریک تھے۔

                 اختتامی پروگرام میں پروفیسر محمد شکیل قائم مقام شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جناب ایم نسیم حیدر قائم مقام مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شرکا کو اسناد دیں۔

                جناب ہری نرائن (نوڈل آفیسر) اسسٹنٹ رجسٹرار،انتظامی سیکشن،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باقاعدہ اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔