جامعہ: ڈاکٹرعفانہ ریاض’آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ ‘ سے سرفراز

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-11-2021
جامعہ: ڈاکٹرعفانہ ریاض’آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ‘ سے سرفراز
جامعہ: ڈاکٹرعفانہ ریاض’آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ‘ سے سرفراز

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کےشعبہ کیمسٹری کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرعفانہ ریاض کو ان کی غیر معمولی صلاحیت، علمی فضلیت اور مٹیریل کیمسٹری کے میدان میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات کے اعترا ف انہیں آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ (Outstanding Performance Award) سے نواز گیا۔ یہ ایوارڈ ہر برس دیا جاتا ہے، ادارے کا دسواں ایوارڈ (10th International Research and Academic Excellence Awards 2021 -10th IRAEA-2021) انہیں دیا گیا ہے۔

انو ویٹیو رسرچ فاؤنڈیشن نے ناول رسرچ فاؤنڈیشن (این آئی ایف) کے اشتراک سے انعامات کی آ ن لائن تقریب اختراعیت اور ترقی یافتہ بین علومی رسرچ(دسویں آئی سی آئی اے ایم آر) کے موضوع پر مؤرخہ 21 اکتوبر2021 کو مالدیو میں دسویں انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس کے حصے کے طور پر منعقد کی تھی۔

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علمی درسگاہوں اور صنعت کے محققین،ڈولپرز اور کام کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا تھا۔کانفرنس کے دوران انجینرئنگ،سائنس، آرٹس،ہیومنی ٹیز،ایجوکیشن اور مینجمنٹ کے اہم پہلوؤں کو محیط کلیدی خطبات،ٹیوٹوریلز اور ورکشاپوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

محققین کو ان کے متعلقہ شعبوں میں ہورہی پیش رفتوں کے سلسلے میں گفتگو کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ محققین کی اہم تحقیقات کے بنیاد پرمختلف علوم و فنون میں اعزازات و انعامات کے لیے نوے (90) موصول نامزدگیوں میں سے صرف دس (10)نامزدگیوں کا انعام کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ تعلقات عامہ دفتر جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی