جامعہ ملیہ اسلامیہ:شعبہ اقتصادیات میں عالمی محتاج خانہ اور یوم مسکن نگہ داشت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2024
جامعہ ملیہ اسلامیہ:شعبہ اقتصادیات میں عالمی محتاج خانہ اور یوم مسکن نگہ داشت
جامعہ ملیہ اسلامیہ:شعبہ اقتصادیات میں عالمی محتاج خانہ اور یوم مسکن نگہ داشت

 

نئی دہلی : شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈیہلیٹیز نیشنل انی شیئیٹیو ان پلی ایٹیو کیئر (ڈی این آئی پی کیئر) کے ساتھ مل کر مورخہ چودہ اکتوبر دوہزار چوبیس کو ورلڈ ہاس پائس اور پلی ایٹیو کیئر ڈے(ڈبلیو ایچ پی سی ڈی) منایا۔اس موقع پر پلی ایٹیو کیئر سے متعلق بیداری عام کرنے کے لیے فیکلٹی آف سوشل سائنس کے کانفرنس ہال میں بیسک لائف سپورٹ (بی ایل ایس) تربیتی پرگرام پر مشتمل پروگرام کیے گئے۔واضح ہو کہ ورلڈ ہاس پائس اینڈ پلی ایٹیو کیئر ڈے ہر سال پوری دنیا میں اکتوبر کے دوسرے سنیچر کو منایا جاتاہے۔

                سمپوزیم کا آغاز پروفیسر اشریف علیان صدر شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا۔ انھوں نے اس موقع پر ہزاروں مجبور و لاچار،بیمار اور سرطان کے مرض میں مبتلا دنیا بھر میں لوگوں میں بیدار ی عام کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ پی سی ڈی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

                جناب کے۔وی حمزہ،جنرل سکریٹری،ڈین این آئی پی کیئر اور وزارت خزانہ سے سبکدوش کی سربراہی میں پلی ایٹیو کیئر حساسیت کا اجلا س ہوا۔انھوں نے پلی ایٹیو کیئر اور نگہ داشت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور یونیورسٹی کے اہداف و مقاصد اور اقوام متحدہ کے پائے دار ترقی کو خصوصی طورپر ذہن میں رکھتے ہوئے جامعہ کے طلبا کو اس کی معنویت بتائی۔انھوں نے اس میدان میں سال دوہزار آٹھ سے عملی زندگی کے نمونے پیش کرتے ہوئے  پلی ایٹیو کیئر کے مبادیات کی وضاحت کی اور اس کی اہمیت پر زور دیا۔انھوں نے ایک انتباہی اعداد و شمار پیش کیا کہ دنیا عام اوسط یعنی چودہ اعشاریہ کے مقابلے میں صرف ہندوستان میں دوفی صد لوگ ہیں جنھیں پلی ایٹیو نگہ داشت کی ضرورت ہے اوروہ ان کی دسترس میں ہے۔

                انھوں نے بتایاکہ ہندوستان کی ریاست کیرالا پوری عالمی برادری کے لیے امید کی ایک کرن بن کر ابھری ہے جہاں برادری اساس پلی ایٹیو کیئر ہے اور ساٹھ فی صد آبادی کا احاطہ کرتاہے۔انھوں نے ملک کے دوسرے حصوں میں اس کوریج کو بڑھانے اور بیداری کو عام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

                محترمہ سیما پرساد ڈین این آئی پی کیئر کی طالب علم کوآرڈینیٹر نے آج کے دور ہیلتھ کیئر نظام میں پلی ایٹیو کیئر کی اہمیت وضرورت کو ساجھا کیا اور اس اہم کا م میں تعاون کے لیے طلبا سے کہاکہ وہ رضا کارانہ طورپر اس سے منسلک ہوں۔

                جناب دیس ناتھ سی، ڈی این آئی پی کیئر وردھما میڈیکل کالج میں رضا کاراور نرسنگ آفیسر اور صفدر جنگ اسپتال نئی دہلی میں رضا کار نرسنگ آفیسر کی سربراہی میں اجلاس کا دوسرا حصہ بیسک لائف سپورٹ تربیت پر مشتمل تھا۔انھوں نے شرکا کو پہلی طبی امداد خاص طورسے کارڈیوپلومنری رسی ٹیشن (سی پی آر) کے سلسلے میں شرکا کو تربیت دی۔انھوں نے کرکے دکھایا کہ ایمرجنسی کے دوران کس طرح سی پی آر جان بچانے والا کارگر تدبیر ہوسکتی ہے۔ ان کی نگرانی میں طلبا اور فیکلٹی اراکین نے سی پی آر کی عملی مشق کی۔

                شعبہ کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا نے اجلاس میں پرجوش شرکت کی۔ڈاکٹر کاشف خان کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ڈاکٹرزکریا صدیقی،ڈاکٹر وسیم اکرم اورڈاکٹر کاشف خان نے اس پروگرام کو ترتیب دینے کا کام کیا تھا۔پروگرام کے اخیر میں گروپ فوٹو اور چائے ناشتے کا انتظام تھا۔