حیدرآباد ، 27 فروری (پریس نوٹ) شعبۂ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیاءمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی پروفیسر عزیز بانو ، سابق ڈین اسکول آف لینگویجس کو فارسی زبان و ادب کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامیہ ایران، دہلی کی جانب دھمین باوقار بین الاقوامی سعدی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جو ایک لوح سپاس نامہ، نقدی رقم کے علاوہ ایران کے دستی مصنوعات پر مشتمل ہے۔ یہ باوقار ایوارڈ 23 فروری کو دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں ایرانی پارلیمان کے سابق اسپیکر آقائی ڈاکٹر غلام علی حداد عادل جو صدر نشین فرہنگستان فارسی زبان و ادب، تہران اور صدر نشین بنیاد سعدی تہران ہیں کے ہاتھوں دیا گیا۔
مانو کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن، رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے پروفیسر عزیز بانو کو اس باوقار ایوارڈ کے لیے مبارکباد پیش کی۔ شعبہ ¿ فارسی، حیدرآباد کیمپس کے اساتذہ صدر شعبہ ڈاکٹر سید عصمت جہاں کے علاوہ ڈاکٹر قیصر احمد، ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر محمد رضوان، ڈاکٹر قتلوترک، ڈاکٹر معراج عالم، ڈاکٹر محمد علی ، مانو لکھنو کیمپس کے اساتذہ، ڈاکٹر نکہت فاطمہ، ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر ذیشان حیدر اور مانو سری نگر کیمپس سے ڈاکٹر جنید احمد، ڈاکٹر مقصود حسین، ڈاکٹر طاہر علی نے بھی مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر گلفشاں حبیب، ڈین اسکول آف لینگویجس، مانو نے بھی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔