اے ایم یو کے 8 طلباء کا انتخاب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2024
اے ایم یو کے 8 طلباء کا انتخاب
اے ایم یو کے 8 طلباء کا انتخاب

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے آرٹس، سوشل سائنس، کامرس اور مینجمنٹ کی فیکلٹیوں کے آٹھ طلباء کو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام منعقدہ کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے ایمیٹی یونیورسٹی، ایل جی الیکٹرانکس، سلور اسکلز، زومیٹو اور آئیڈیل کالج آف آرٹس اینڈ سائنس نے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔

               ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ اسسٹنٹ پروفیسر، مینجمنٹ ٹرینی، فنانشل انالسٹ اور اکاؤنٹ منیجر کے عہدوں کے لئے منتخب شدہ طلباء میں ڈاکٹر ریا رانا (پی ایچ ڈی ای ایل ٹی)، محمد محسن کے (ایم اے سائیکالوجی)، محمد یاسر رئیس (ایم بی اے)، پرو یشارتھ (ایم بی اے)، رشبھ کمار سنگھ (ایم بی اے -ایف ایم)، ارحم راحت علی (ایم بی اے)، محمد بلال (ایم بی اے -ایف ایم) اور انمول بنسل (بی کام) شامل ہیں