اے ایم یو کے 14 طلبہ کا سعودی عرب کی کمپنی کے لئے انتخاب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-10-2024
اے ایم یو کے 14 طلبہ کا سعودی عرب کی کمپنی کے لئے انتخاب
اے ایم یو کے 14 طلبہ کا سعودی عرب کی کمپنی کے لئے انتخاب

 

 علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کیمپس پلیسمنٹ مہم کے تحت مشرق وسطیٰ کی ممتاز ملٹی نیشنل کارپوریشن، ای ایف ایس فیسیلٹیز مینجمنٹ سروسز گروپ نے فیکلٹی آف کامرس، مینجمنٹ اور انجینئرنگ 2023 اور 2024 بیچ کے 14 طلبہ کو منتخب کیا ہے۔ ان طلبہ کو سعودی عرب کے نیوم اور دیگر مقامات پر باوقار پروجیکٹس کے لیے آپریشنز، فنانس اور سپلائی چین مینجمنٹ میں الگ الگ عہدوں کے لئے منتخب کیا گیا۔

               ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ منتخب طلباء میں محمد فیض (ایم بی اے -ایف ایم)، محمد عامر انصاری (ایم بی اے)، محمد ارسلان (بی ٹیک)، محمد نور عالم (بی ٹیک)، محمد عامر (بی ای)، محمد ذیشان خان (بی ٹیک)، خالد محمد انصاری (بی ٹیک)، اصیل انور (بی ای)، حمزہ حسین (بی ٹیک)، محمد عارض (بی ٹیک)، سید محمد نبیل (بی ای)، عطا ء الرحمان (بی ٹیک)، ثاقب کمال (بی ٹیک) اور محمد ایان (بی ٹیک) شامل ہیں۔علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کیمپس پلیسمنٹ مہم کے تحت مشرق وسطیٰ کی ممتاز ملٹی نیشنل کارپوریشن، ای ایف ایس فیسیلٹیز مینجمنٹ سروسز گروپ نے فیکلٹی آف کامرس، مینجمنٹ اور انجینئرنگ 2023 اور 2024 بیچ کے 14 طلبہ کو منتخب کیا ہے۔ ان طلبہ کو سعودی عرب کے نیوم اور دیگر مقامات پر باوقار پروجیکٹس کے لیے آپریشنز، فنانس اور سپلائی چین مینجمنٹ میں الگ الگ عہدوں کے لئے منتخب کیا گیا۔

               ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ منتخب طلباء میں محمد فیض (ایم بی اے -ایف ایم)، محمد عامر انصاری (ایم بی اے)، محمد ارسلان (بی ٹیک)، محمد نور عالم (بی ٹیک)، محمد عامر (بی ای)، محمد ذیشان خان (بی ٹیک)، خالد محمد انصاری (بی ٹیک)، اصیل انور (بی ای)، حمزہ حسین (بی ٹیک)، محمد عارض (بی ٹیک)، سید محمد نبیل (بی ای)، عطا ء الرحمان (بی ٹیک)، ثاقب کمال (بی ٹیک) اور محمد ایان (بی ٹیک) شامل ہیں۔