اے ایم یو کے دو اساتذہ کو باوقار فیلوشپ سے نوازا گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2024
اے ایم یو کے دو اساتذہ کو باوقار فیلوشپ سے نوازا گیا
اے ایم یو کے دو اساتذہ کو باوقار فیلوشپ سے نوازا گیا

 

علی گڑھ،: جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین پروفیسر سید ضیاء الرحمن اور شعبہ کے استاد پروفیسر فرحان احمد خاں کو رائل کالج آف فزیئشنس، انگلینڈ نے لندن میں گزشتہ 3 جولائی کو منعقدہ سالانہ تقریب میں فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل میڈیسن (ایف ایف پی ایم) کی فیلوشپ سے نوازا۔ یہ فیلوشپ فارماسیوٹیکل میڈیسن میں امتیازی کارکردگی کا اعتراف کرنے کے لئے دی جاتی ہے