عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2021
عامر خان اور کرن راؤ
عامر خان اور کرن راؤ

 

 

ممبئی: شادی کے 15 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔

بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو آج اتوار کے روز ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ عامر خان اور کرن راؤ کے ہمراہ ان کا 9 سالہ بیٹا ’آزاد‘ بھی تھا۔

 عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ (ظہرانہ) کے لیے آئے تھے۔ ان کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔

رواں سال 3 جولائی کو اداکار عامر خان اور کرن راؤ نے شادی کے 15 سال بعد اچانک علیحدگی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

 علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں اور علیحدگی کے باوجود ہم ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کی ہے اور اپنے بیٹے آزاد کی پرورش مل کر کریں گے۔