عامر خان نے امیتابھ بچن سے جیا بچن کے متعلق پوچھا ایک ذاتی سوال

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-10-2024
عامر خان نے امیتابھ بچن سے جیا بچن کے متعلق پوچھا ایک ذاتی سوال
عامر خان نے امیتابھ بچن سے جیا بچن کے متعلق پوچھا ایک ذاتی سوال

 

آواز دی وائس
امیتابھ بچن ان دنوں ٹی وی ریئلٹی شو 'کون بنے گا کروڑ پتی 16' کو لے کر خبروں میں ہیں۔ بگ بی اکثر شو میں اپنی زندگی سے جڑی کہانیاں شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایسے میں اب اداکار کسی قصے یا کہانی کی وجہ سے خبروں میں نہیں ہیں بلکہ عامر خان کے سوال کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ دراصل عامر خان امیتابھ بچن کے شو کے آنے والے ایپی سوڈ میں بیٹے جنید خان کے ساتھ شرکت کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ بگ بی سے جیا بچن کے بارے میں ایسا سوال پوچھتے ہیں کہ اداکار حیران رہ جاتے ہیں۔
دراصل، 'کون بنے گا کروڑ پتی 16' کے تازہ ترین ایپیسوڈ کا پرومو شیئر کیا گیا ہے۔ یہ سونی ٹی وی کے انسٹاگرام پیج سے شیئر کیا گیا ہے۔ دیکھا جا رہا ہے کہ عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ شو میں پہنچے ہیں۔ اس دوران اداکار سے بات کرتے ہوئے مسٹر پرفیکشنسٹ نے ایسا سوال کیا کہ سن کر وہ حیران رہ گئے۔ شو کی قسط 11 اکتوبر کو امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔ لیکن، اس سے پہلے اس کا پرومو وائرل ہو چکا ہے۔
پرومو میں عامر خان بگ بی سے کہتے ہیں کہ  میرے پاس ایک سپر ڈوپر سوال ہے۔ اس پر امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ جب جیا جی شوٹنگ کے لیے جاتی تھیں ، کسی اور اداکار کے ساتھ تو وہ کون سا اداکار تھا، جس کا نام سن کر آپ کو تکلیف ہوتی تھی اور جلن ہوتی تھی؟ اس پر صدی کے عظیم ہیرو نے ایسا ردعمل ظاہر کیا کہ انہوں  نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا سوال آئے گا۔ وہ چونکا دینے والا ردعمل دیتے ہیں اور عامر کے چہرے کو دیکھتے رہتے ہیں۔ ایسے میں اب بگ بی کس کا نام لیتے ہیں اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ہمیں 11 اکتوبر کا انتظار کرنا پڑے گا۔ 
عامر اور امیتابھ کی کے بی سی 16 کا یہ ایپی سوڈ بہت دلچسپ اور خاص ہونے والا ہے۔ اس میں دونوں اسٹارز نے کچھ پرانی اور مضحکہ خیز کہانیاں بھی شیئر کی ہیں۔