عامر خان کو لال سنگھ چڈھا نہیں کرنی چاہیے تھی: شاہ رخ خان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-10-2024
عامر خان کو لال سنگھ چڈھا نہیں کرنی چاہیے تھی: شاہ رخ خان
عامر خان کو لال سنگھ چڈھا نہیں کرنی چاہیے تھی: شاہ رخ خان

 

آواز دی وائس
ہر بار کی طرح اس بار بھی آئیفا (انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز) کی تقریب بڑی دھوم دھام کے ساتھ ہوئی۔ اس بار ابوظہبی میں ہونے والے اس پروگرام کی میزبانی کرن جوہر اور وکی کوشل کے ساتھ شاہ رخ خان نے کی۔ میزبانی کے دوران تینوں نے مل کر لوگوں کو خوب ہنسایا۔ اس کے ساتھ ہی کنگ خان نے بتایا کہ ہر بڑی فلم ان کے پاس پہلے آتی ہے اور پھر جب وہ اسے کرنے سے انکار کرتے ہیں تو دیگر اسٹارز کو اس کی پیشکش کردی جاتی ہے۔
شاہ رخ خان کی یہ بات سننے کے بعد وکی کوشل نے کنگ خان کے سامنے کچھ بڑی فلموں کے نام رکھے اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے ان فلموں کی پیشکش کیوں ٹھکرا دی۔
شاہ رخ نے لال سنگھ چڈھا پر کیا کہا؟
آئیفا ایونٹ میں وکی کوشل نے سب سے پہلے شاہ رخ خان سے ہدایت کار ادویت چندن کی فلم لال سنگھ چڈھا کے بارے میں پوچھا۔ وکی نے پوچھا کہ تم نے یہ فلم کیوں نہیں کی۔ اس کے جواب میں کنگ خان نے طنزیہ کہا کہ عامر کو بھی یہ فلم نہیں کرنی چاہیے تھی۔ اس کا جواب سن کر  وکی  اور سب ہنسنے لگے۔
تاہم کنگ خان بعد میں کہتے ہیں کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں عامر ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ اچھے مزاح میں ہو رہا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ کرینہ بھی عامر کے ساتھ 'لال سنگھ چڈھا' میں نظر آئی تھیں۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ 180 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی یہ فلم صرف 130 کروڑ روپے کما سکی۔ اس فلم کی وجہ سے عامر کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں اداکاری سے بریک لینا پڑا۔
شاہ رخ نے پشپا کی پیشکش ٹھکرا دی؟
اس کے بعد وکی نے پوچھا کہ کیا انہیں ہدایت کار سوکمار کی 'پشپا: دی رائز' کی بھی پیشکش ہوئی تھی۔ اس کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ اے خدا، یار۔  میں واقعی میں پشپا کرنا چاہتا تھا، لیکن میں اللو ارجن صاحب کے سویگ سے میچ نہیں کر سکا۔ کنگ خان کی یہ لائن سن کر سب ہنسنے لگے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ لوگوں نے اللو ارجن کی فلم 'پشپا: دی رائز' کو بہت پسند کیا اور اب اس کا دوسرا حصہ آنے والا ہے، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ یہ فلم 6 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔