ممبئی/ آواز دی وائس
سلمان خان کی بہن اَربتا خان اور اداکار آیوش شرما کی محبت کی کہانی کسی فلم سے کم نہیں۔ دونوں کو انڈسٹری کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم، اکثر انہیں ٹرولز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں فرح خان کے ولاگ میں دونوں نے اپنی پہلی ملاقات کا قصہ شیئر کیا ہے۔
آیوش اور اَرپتا اب دو بچوں کے والدین بن چکے ہیں۔
فرح خان نے آیوش سے پوچھا کہ وہ اَرپتا سے کیسے ملے؟ جواب میں آیوش نے بتایا کہ دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔ آیوش نے کہا کہ میں نے ایک سال تک اَرپتا کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا۔ پہلی بار جب میں نے اسے ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا تو وہ ایک بینچ پر بیٹھی ہوئی تھی اور اس کے پیر زمین تک نہیں پہنچ رہے تھے۔ وہ پیر لٹکائے بیٹھی آرڈر دے رہی تھی۔ میں اس کی معصومیت اور کیوٹنس پر فدا ہوگیا۔
اَرپتا کے بارے میں آیوش نے مزید کہا کہ وہ بظاہر سخت نظر آتی ہیں، لیکن دل سے بہت نرم مزاج ہیں۔اگر آیوش کے کام کی بات کی جائے تو انہوں نے اپنے سالے سلمان خان کی پروڈکشن کی فلم ’لوو یاتری‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد وہ 2021 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’انتیم‘ میں نظر آئے، جس میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم بھی سلمان خان کی پروڈکشن کے تحت بنی تھی۔ سال 2024 میں آیوش فلم ’رُسلان‘ میں نظر آئے تھے۔
بتا دیں کہ آیوش اور اَرپتا نے طویل عرصے کی ڈیٹنگ کے بعد 18 نومبر 2014 کو شادی کی تھی۔ اس شادی کی ذمہ داری خود سلمان خان نے سنبھالی تھی۔ شادی کے بعد ممبئی میں ایک شاندار ریسیپشن پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اب آیوش اور اَرپتا دو بچوں کے والدین ہیں۔