اکشے اور کترینہ کی فلم ’سوریا ونشی‘ دیوالی پر ہوگی ریلیز

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2021
دیوالی تک کریں انتظار
دیوالی تک کریں انتظار

 

 

ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور قطرینہ کیف کی فلم ‘سوریاونشی‘ کو دیوالی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 مہاراشٹر حکومت نے 22 اکتوبر سے سینما ہالز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سوریا ونشی فلم کی ریلیز میں کافی وقت لگا ہے جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف کے علاوہ ہدایت کار روہت شیٹھی اور اجے دیوگن بھی شامل ہیں۔

 علی عباس روہت شیٹھی نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے وزیراعلی اودھے ٹھاکرے کی وجہ سے سینما ہالز کو 22 اکتوبر سے کھولا جا رہا ہے۔

آخرکار ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس دیوالی پر پولیس آ رہی ہے۔‘ کورونا کی وبا کی وجہ سے اس بڑے بجٹ کی فلم کو ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔

اس کی پہلی ریلیز کی تاریخ مارچ 2020 تھی،تاہم اس سے کچھ روز پہلے انڈیا میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ گذشتہ برس اکتوبر میں سینما ہالز کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ کھولنے کی اجازت ملی، لیکن سوریاونشی کی ٹیم نے انتظار کیا تاکہ سو فیصد شائقین کے ساتھ سینما کھولے جائے۔ فروری 2021 میں مرکزی حکومت نے سینما میں سو فیصد لوگوں کو فلم دیکھنے کی اجازت دی جس کے بعد پروڈیوسرز نے فلمز شیڈول کرنی شروع کیں۔ تاہم کورونا کی دوسری لہر کے بعد اس فلم کی ریلیز کو پھر ملتوی کرنا پڑا۔