اننت امبانی-رادھیکا کی ہلدی تقریب، یہ بالی ووڈ ستارے ہوئے شامل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-07-2024
اننت امبانی-رادھیکا کی ہلدی تقریب، یہ بالی ووڈ ستارے ہوئے شامل
اننت امبانی-رادھیکا کی ہلدی تقریب، یہ بالی ووڈ ستارے ہوئے شامل

 

ممبئی/ آواز دی وائس

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ ایسے میں ان کی شادی کی رسومات شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ روز ہی ہلدی کی تقریب ہوئی جس میں بالی ووڈ کے تمام ستاروں نے شرکت کی۔ سارہ علی خان، رنویر سنگھ، سلمان خان، جھانوی کپور، اننیا پانڈے، نیتا امبانی، ادت نارائن، شیکھر پہاڑیا، مانوشی چھلر اور راکل پریت سنگھ جیسے ستاروں نے پارٹی میں شرکت کی۔ سلمان خان پیلے رنگ کے کرتے میں نظر آئے۔ اننت اور رادھیکا کی شادی 12 جولائی کو ہے۔

سلمان خان اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہلدی کی تقریب میں نیوی بلیو لباس میں پہنچے۔ ہلدی کا جشن منانے کے بعد وہ نارنجی رنگ کے لباس میں نظر آئے۔ ہلدی کی تقریب کے بعد گھر جاتے ہوئے سلمان نے اینٹیلیا کے باہر کھڑے پاپرازیوں کو پوز دیا۔

سارہ علی خان نے اپنے دوستوں اننت اور رادھیکا کی ہلدی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اداکارہ  نے گجراتی انداز کا لہنگا پہنا تھا۔ جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اننیا پانڈے ہلدی کی تقریب میں بے بی پنک رنگ کے انارکلی سوٹ میں بہت پیاری لگ رہی تھیں۔ اس لک کے ساتھ انہوں نے سنہری مانگ ٹِکا اور بڑی بالیاں پہن رکھی تھیں۔

جھانوی کپور نے ہلدی کی تقریب میں پیلے رنگ کی ساڑی پہنی۔