ایک اور پاکستانی کرکٹر کی ہندوستانی دلہنکانے کی تیاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-10-2024
 ایک اور پاکستانی کرکٹر کی ہندوستانی دلہنکانے کی تیاری
ایک اور پاکستانی کرکٹر کی ہندوستانی دلہنکانے کی تیاری

 

 نیویارک: لیجئے ! پاکستان ایک اور ہندوستانی بہو لانے  جارہا ہے ۔دولہا ہے کرکٹر اور ان کی دلہن بنیں گی ہندوستان کی پوجا ۔دراصل پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے نیویارک میں انڈیا سے تعلق رکھنے والی پوجا نامی خاتون سے منگنی کر لی ہے۔رضا حسن کچھ عرصے سے نیویارک میں مقیم تھے اور وہیں پر ان کی پوجا کے ساتھ منگنی کی تقریب منعقد ہوئی۔رضا حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوجا کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میں نے منگنی کر لی ہے، میں نے اپنی محبت سے ہمیشہ کے لیے میرا ہوجانے کا کہا اور اس نے ہاں کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا اور پوجا کی شادی آئندہ برس فروری میں متوقع ہے۔
یاش رہے کہ 32 سالہ رضا حسن نے اپنے کریئر میں ایک او ڈی آئی اور 10 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔کچھ عرصہ قبل امریکہ میں ہونے والے ورلڈکپ میں بھی رضا حسن پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
اس سے قبل ماضی میں بھی دیگر کئی سارے پاکستانی کرکٹرز نے  ہندوستان سے شادیاں کی ہیں۔پاکستانی کرکٹر محسن خان نے سنہ 1983 میں  ایکٹرس رینا روئے سے شادی کی تھی تاہم ان کی سنہ 1990 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ سابق بیٹسمین ہیر عباس کی بیگم بھی کانپور کی ہیں ۔ پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ہندوستان  سے تعلق رکھنے والی سمیعہ خان سے شادی کی تھی۔ اسی طرح سے حال ہی میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کا موضوع سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا رہا۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سنہ2010 میں شادی کی تھی تاہم ان کی رواں برس کے شروعات میں علیحدگی ہوگئی تھی۔