اے آر رحمان کی بیٹی ختیجہ کی ہو گئی منگنی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-01-2022
اے آر رحمان کی بیٹی ختیجہ کی ہو گئی منگنی
اے آر رحمان کی بیٹی ختیجہ کی ہو گئی منگنی

 


آواز دی وائس، ممبئی

ہندوستان کے آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی منگنی ہوگئی۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ کی منگنی گذشتہ برس 29 دسمبر2021 کو ہوئی، جس میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق خدیجہ کے منگیتر ریاض الدین شیخ آڈیو انجینیئر ہیں۔ خدیجہ نے اپنی منگنی کی خبر خود ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی منگیتر کی بھی تصویر شیئر کی۔

خدیجہ کا کہنا تھاکہ ریاض الدین شیخ کے ساتھ منگی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، منگنی میری سالگرہ کے دن قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خدیجہ اور ریاض الدین شیخ کی شادی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

خدیجہ نے اپنے منگنی کی اطلاع انسٹا گرام پر دی ہے۔