بجرنگی بھائی جان کو 9 سال پورے، میکرز نے شیئر کی ویڈیو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-07-2024
بجرنگی بھائی جان کو 9 سال پورے، میکرز نے  شیئر کی ویڈیو
بجرنگی بھائی جان کو 9 سال پورے، میکرز نے شیئر کی ویڈیو

 

ممبئی/ آواز دی وائس
بجرنگی بھائی جان کا نام بھی سلمان خان کی یادگار فلموں میں شامل ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ آج بھی لوگ او ٹی ٹی پر فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ فلم میں سلمان کے علاوہ ہرشالی ملہوترا اور نوازالدین صدیقی نے بھی شاندار پرفارمنس دکھائی۔
یہ فلم آج کی تاریخ کو ریلیز ہوئی تھی۔ بدھ 17 جولائی کو فلم نے اپنی ریلیز کے نو سال مکمل کر لیے۔ اس خاص موقع پر فلم پروڈیوس کرنے والی کمپنی سلمان خان فلمز نے برجنگی بھائی جان کے کچھ پردے کے  پیچھے کے مناظر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔
کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ جب ہم بجرنگی بھائی جان کے نو سال منا رہے ہیں، ہم آپ کو یادوں میں لے جانے والے پردے کے پیچھے ایکشن سے پہلے اور بعد میں ہونے والے دیوانہ وار مزے کے لمحات آپ کو دکھا رہے ہیں۔
اس فلم کے 9 سال مکمل ہونے پر سلمان خان کے مداح بھی خاص انداز میں جشن منا رہے ہیں۔ وہ پوسٹ پر کمنٹس کر کے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ایسی فلم آج تک نہیں بنی،ب تک کی سب سے بڑی فلم۔ ساتھ ہی ایک صارف نے تو فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر ریلیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
فلم کی کارکردگی کی بات کریں تو بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔ اس نے320.34 کروڑ روپے جمع کیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے بیرون ملک بھی اچھا بزنس کیا۔ عالمی سطح پر فلم کی کل کمائی 918.18 کروڑ روپے تھی۔