بگ باس 18: کیا سلمان خان کریں گے شو کی میزبانی؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-07-2024
بگ باس 18: کیا سلمان خان  کریں گے شو کی میزبانی؟
بگ باس 18: کیا سلمان خان کریں گے شو کی میزبانی؟

 

ممبئی/ آواز دی وائس
اس وقت 'بگ باس او ٹی ٹی 3' خبروں میں ہے، تاہم اس شو کے ناظرین سلمان خان کو بہت یاد کر رہے ہیں، کیونکہ اس بار وہ میزبانی نہیں کر رہے، لیکن انیل کپور نے شو کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ سلمان خان کو یاد کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ جی ہاں! سلمان جلد ہی واپس آنے والے ہیں، لیکن بگ باس کے او ٹی ٹی ورژن کے لیے نہیں بلکہ 'بگ باس سیزن 18' کے لیے۔
رپورٹ کے مطابق یہ شو ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں آنے والا ہے۔ دوسری رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ شو کلرز پر 5 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ اس کے لیے بڑے ستاروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شعیب ابراہیم 'بگ باس' کے 18ویں سیزن میں جانے والے پہلے کنفرم شدہ کنٹیسٹنٹ ہیں۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کے ناموں کی تو ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن اس سیزن میں سب کے پسندیدہ میزبان سلمان خان نظر آنے والے ہیں، کئی رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
سلمان خان کا مدمقابل کو سمجھنے اور سمجھانے کا انداز سبھی کو پسند ہے۔ ایسے میں مداح چاہتے ہیں کہ سلمان شو میں واپس آجائیں۔ لوگ 'بگ باس او ٹی ٹی 3' میں انل کپور کو بھی پسند کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
’بگ باس او ٹی ٹی‘ کا تیسرا سیزن، ’بگ باس‘ کا ڈیجیٹل ورژن، جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔ انل کپور کی میزبانی میں شو کا گرینڈ فائنل 4 اگست کو ہوگا۔ اس وقت شو میں ارمان ملک، رنویر شوری، کریتکا ملک، ثنا مقبول، وشال پانڈے، لاوکیش کٹاریا، نیازی، سائیکتن راؤ اور شیوانی کماری رہ گئے ہیں، جن کے درمیان سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔