بالی وڈ : اشیش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2023
بالی وڈ : اشیش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی
بالی وڈ : اشیش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی

 

  ممبئی:  بالی وُڈ کے سینیئر اداکار اشیش ودیارتھی نے 60 کی عمر میں شادی کر لی ہے۔ اشیش ودیارتھی نے آسام سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت رُوپالی بارُویا سے کولکتہ میں شادی کی۔

اداکار کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
تصاویر میں اشیش ودیارتھی اور اُن کی اہلیہ کو شادی کے روایتی لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے
 اداکار نے کہا کہ ’عمر کے اس حصے میں، رُوپالی سے شادی کرنا ایک شاندار احساس ہے۔ ہم نے صبح کے وقت کورٹ میرج کی اور پھر شام کو تقریب کا انعقاد کیا۔‘
جب اشیش ودیارتھی سے پوچھا گیا کہ ان کی رُوپالی سے کیسے ملاقات ہوئی؟ تو اس بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ’ہم کچھ وقت پہلے ملے اور پھر ہم نے اس تعلق کو آگے بڑھانے کا سوچا، ہم دونوں چاہتے تھے کہ ہماری شادی فیملی کی نجی تقریب میں ہو۔
 60 سالہ اداکار بڑے پردے پر نظر آنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔
وہ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں جہاں پر وہ اپنے وی لاگز اپلوڈ کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی فوڈ بلاگنگ کا کام کرتے ہیں
 انہوں نے ہندی سمیت ملیالم، تیلگو، تمل، کنڈ، انگریزی، اوڈیا، مراٹھی اور بنگالی زبانوں کی فلموں میں کام کر رکھا ہے۔
اگر ہندی فلموں کی بات کی جائے تو مداح انہیں جیت، حسینہ مان جائے گی، جورُو کا غلام، کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا، بازی، 1942 اے لَو سٹوری، میجر صاحب اور جانور جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے باعث یاد رکھتے ہیں۔