ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کو بتایا اپنا بہترین دوست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-07-2024
ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کو بتایا اپنا بہترین دوست
ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کو بتایا اپنا بہترین دوست

 

ممبئی/ آواز دی وائس
کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم چندو چیمپئن کافی مقبول ہو رہی ہے۔ اس فلم میں کارتک آریان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی کامیابی کے بعد کبیر نےایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان ان کے لیے کتنے معنی رکھتے ہیں۔
سلمان کبیر کے بہترین دوست ہیں۔
کبیر خان نے سلمان خان کی 3 فلمیں ایک تھا ٹائیگر، بجرنگی بھائی جان اور ٹیوب لائٹ ڈائریکٹ کی ہیں۔ جب کبیر سے سلمان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا - سلمان میرا زندگی بھر کا دوست ہے۔
جان ابراہم کبیر کے پہلے ورک آؤٹ گرو ہیں۔
جب ہدایت کار سے جان ابراہم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اداکار کو اپنا پہلا ورک آؤٹ گرو قرار دیا۔ کبیر نے جان کی فلموں کابل ایکسپریس اور نیویارک کو بھی ڈائریکٹ کیا ہے۔
کبیر ڈاکیومنٹری فلم نہیں بلکہ فلم بنانا چاہتے ہیں۔
کبیر سے مزید پوچھا گیا کہ کیا انہیں فلمیں ڈائریکٹ کرنا پسند ہے یا ڈاکیومنٹری؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا- ڈاکیومنٹری نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ لیکن فی الحال میری توجہ فلمیں بنانے پر ہے۔ اس دوران کبیر نے بتایا کہ وہ کسی کلاسیکل فلم کا ری میک نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا ماننا ہے کہ ایسے معاملات پر تنازعات جنم لیتے ہیں۔
کبیر نے کہا- میری کوئی پسندیدہ فلم نہیں ہے۔
کبیر سے ان کی پسندیدہ فلم کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں ڈائریکٹر نے کہا کہ میری کوئی پسندیدہ فلم نہیں ہے۔ ترجیحات وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔ لیکن بچپن میں جس فلم نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ فلم گاندھی تھی۔