آواز دی وائس، ممبئی
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے والد ہری وانش رائے بچن کی نظموں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کریں گے۔
امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد ہری ونش رائے بچن کی نظموں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
امیتابھ نے لکھا کہ والد کی تحریروں سے میں خود کو دور نہیں رکھ سکتا ہوں۔ اب ان کی سنجیدہ باتیں میری آواز میں سنئے۔
T 3966 - पूज्य बाबूजी के लेखन से अपने आप को ज़्यादा दूर नहीं रखता ; और अब उनका उच्चारण , अपने स्वर में 🙏 pic.twitter.com/rdL6Jfexzv
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 14, 2021
امیتابھ نے ٹویٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ہری ونش رائے بچن کی کتاب ’پرتیندھی کویتائیں‘ لئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے ہیڈ فون لگایا ہوا ہے اور قریب ہی مائک بھی نظر آرہا ہے۔
امیتابھ کئی موقعوں پر اپنے والد ہری ونش رائے کی نظمیں سناتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔