آئیفا ایوارڈز 2025: مادھوری ڈکشٹ نے 37 سال پرانے گانے پر کیا رقص

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-03-2025
آئیفا ایوارڈز 2025: مادھوری ڈکشٹ  نے 37 سال پرانے گانے پر کیا رقص
آئیفا ایوارڈز 2025: مادھوری ڈکشٹ نے 37 سال پرانے گانے پر کیا رقص

 

نئی دہلی / آواز دی وائس
حال ہی میں آئیفا 2025 سے پہلے، سلور جوبلی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جے پور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام 'جرنی آف ویمن ان سنیما' کا انعقاد کیا گیا، جس میں 90 کی دہائی کی سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ اور آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر گنیت مونگا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اور مداحوں کے ساتھ کچھ خوشی کے لمحات گزارتے نظر آئے۔ اس کی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں، جن میں سے ایک نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، وہ تھی مادھوری ڈکشٹ اپنی 37 سال پرانی فلم ’تیزاب‘ کے گانے ایک دو تین کے ہک اسٹیپ کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد شائقین اس کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔
ویڈیو میں، مادھوری ڈکشٹ سنہری رنگ کے لباس میں اپنے کچھ مداحوں کے ساتھ اسٹیج پر ایک دو تین گانے  پر رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مداح اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by IIFA Awards (@iifa)

تقریب کے دوران آئیفا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنی زندگی اچھی گزاری ہے، میرا پارٹنر بہت سپورٹ کرتا ہے اور فیملی کے ساتھ رہنا میرے لیے ایک خواب کی طرح ہے، مجھے اپنے کیرئیر میں کچھ بہترین کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔
 فلموں میں اپنی پسند کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے 'مرتیودند' کے بارے میں بات کی، جو ایک آرٹ فلم ہے جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل بنی ہوئی ہے۔ "جب میں نے 'مرتیو ڈنڈ' کرنے کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے میری حوصلہ شکنی کی اور کہا کہ یہ میرے کیریئر کے لیے صحیح اقدام نہیں تھا۔ لیکن میں نے اسے آگے بڑھایا، اور یہ فلم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔