ہندوستان اور پاکستان بالکل ایک جیسے ہیں۔ دلجیت کا پاکستانی مداح کے لیے تحفہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-10-2024
ہندوستان اور پاکستان بالکل ایک جیسے ہیں۔ دلجیت  کا پاکستانی مداح کے لیے تحفہ
ہندوستان اور پاکستان بالکل ایک جیسے ہیں۔ دلجیت کا پاکستانی مداح کے لیے تحفہ

 

لندن : ہندوستان کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکا ہے۔ ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سٹیج پر موجود اپنی پاکستانی مداح کو تحفہ پیش کر رہے ہیں۔مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران دلجیت نے اپنی ایک مداح کو سٹیج پر بلایا اور انہیں برینڈڈ جوتوں کا تحفہ دیتے ہوئے پوچھا آپ کہاں سے ہیں؟ جب خاتون مداح نے کہا کہ وہ پاکستان سے ہیں تو گلوکار نے ہجوم سے درخواست کی کہ ان کے لیے تالیاں بجائیں۔

انہوں نے مائیک پر کہا کہ ’ہمارے لیے ہندوستاناور پاکستان دونوں ایک جیسے ہیں۔ پنجابیوں کے دلوں میں سب کے لیے محبت ہے۔ یہ سرحدیں ہمارے سیاستدانوں نے بنائی ہیں۔ گلوکار نے کہا کہ ’پنجاب کے لوگوں کے دلوں میں سب کے لیے محبت ہے۔ میں اپنے ملک ہندوستانسے آنے والوں اور پاکستان سے آنے والوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکی ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

گریوال ٹوئنز نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ہندوستاناور پاکستان کے درمیان محبت کا اظہار کیا کہ ’ساڈے لئی سارے سانجھے آ

دلجیت دوسانجھ پنجابی میوزک انڈسٹری کے سب سے ممتاز گلوکاروں میں سے ایک ہیں، جن کے پاکستان میں بھی کافی مداح ہیں۔ گلوکار کو روایتی پنجابی موسیقی میں جدت شامل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

ان کے مشہور ترین گانوں میں ’پروپر پٹولا‘، ’ڈو یو نو‘ اور ’لیمبادگینی‘ اور دیگر شامل ہیں۔

دلجیت نا صرف گلوکاری بلکہ بالی وڈ اور پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کی کچھ مقبول ترین ہٹ فلموں میں ’اڑتا پنجاب‘، ’گڈ نیوز‘، اور ’پھلوری‘ شامل ہیں۔