مہاراج کیلئے پہلی پسند عرفان خان تھے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2024
مہاراج کیلئے پہلی پسند  عرفان خان تھے
مہاراج کیلئے پہلی پسند عرفان خان تھے

 

ممبئی: عرفان خان تھے پہلی پسند مہاراج کے لیے عرفان خان کو رکھا گیا تھا نظر میں، اس کردار کو نبھانا تھا عرفان خان کو، مگر موت نے اس کی اجازت نہیں دی- مہاراج کے ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں مہاراج کے کردار کےلیے عرفان خان اُن کی پہلی پسند تھے جے دیپ اہلوت نہیںبالی ووڈ اسٹار اداکار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان کی ڈیبیو فلم مہاراج کو شائقین اور ناقدین کی طرف سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔فلم میں جے دیپ اہلوت، شروری واگھ اور شالینی پانڈے نے شاندار پرفارمنس دی ہے، جس کی بدولت یہ 2024ء میں او ٹی ٹی پر زیادہ پسند کی جانے والی ایک فلم بن گئی ہےمہاراج میں جے دیپ اہلوت کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے، دیکھنے والوں کو جادوناتھ مہاراج کے کردار میں شاید ہی کوئی خامی نظر آئے، ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوترا نے بھی اُن کی اداکاری کی تعریف کی ہے

سدھارتھ پی ملہوترا فلم سے جڑی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مہاراج کے کردار کےلیے میرے تصور میں صرف ایک ہی شخصیت تھی اور وہ مرحوم اداکار عرفان خان تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری رائے تھی کہ عرفان کے سوا کوئی بھی یہ کردار ادا نہیں کرسکتا تھا، جے دیپ کےلیے یہ پرفارمنس چیلنجنگ تھی، جنہوں نے پہلے کردار کےلیے انکار کردیا تھا۔