ممبئی / آواز دی وائس
اداکار جنید خان اپنی تازہ ترین ریلیز 'لویاپا' کو لے کر پرجوش ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہیں رکشہ کی سواری پسند ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بیگ میں کیا کیارکھتے ہیں؟
جنید کو اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ پروڈیوسر ہدایتکار، کوریوگرافر فرح خان کے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام میں دیکھا گیا۔ جس میں انہوں نے اپنے بارے میں بہت سی خاص باتیں بتائیں۔
فرح نے ان دونوں سے پوچھا کہ وہ اپنے بیگ میں کیا رکھتے ہیں؟ خوشی نے پہلے جنید کے بیگ سے قلم نکالا، جو خان نے جاپان کے سیون الیون اسٹور سے خریدا تھا، پھر انہوں نے جنید کے بیگ سے ہیئر ڈرائر نکالا۔ اس پر جنید نے جواب دیا کہ میں عموماً اپنے بال خود بناتا ہوں اس لیے کبھی کبھی مجھے اس کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔
اداکار کے بیگ سے ایک ٹوائلٹری بیگ بھی ملا جس میں ایک استرا، ہیئر ویکس اور ایک پرس تھا، ان اشیاء کو دیکھ کر فرح نے کہا کہ آپ کے والد کے برعکس آپ بٹوے میں پیسے رکھ رہے ہیں، چاہے وہ صرف 1300 روپے ہی کیوں نہ ہو۔
اس پر جنید نے کہا کہ وہ رکشہ کے لیے نقد رقم رکھتے ہیں کیونکہ رکشہ ڈرائیور کریڈٹ کارڈ قبول نہیں کرتے۔ فرح نے اس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کے پاس کار ہے اور اگر ضرورت ہو تو وہ گاڑی سے سفر کر سکتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا، یہ بہت آسان ہے۔
فرح نے کہا یہ ہمارا حقیقی مڈل کلاس ہیرو ہے۔'لویاپا'، ایک جدید محبت کی کہانی، فینٹم اسٹوڈیوز اور اے جی ایس انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کی ہے۔جنید خان اور خوشی کپور کی اداکاری والی ’لویاپا‘ میں گروشا کپور، آشوتوش رانا، تنویکا پارلیکر، دیویشی مدن، آدتیہ کلشریشتھا، نکھل مہتا، جیسن تھام، یونس خان، یکتم کھوسلہ اور کنج آنند بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
'لویاپا' 7 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔