شاہ رخ خان سے ملاقات، امریکی ریسلر جان سینا خوش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2024
 شاہ رخ خان سے ملاقات، امریکی ریسلر جان سینا  خوش
شاہ رخ خان سے ملاقات، امریکی ریسلر جان سینا خوش

 

ممبئی: ہندوستان کے ممتاز صنعت کار دنیا کے دولت مند شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں دنیا کی کہکشاں اکٹھا ہوئی ، فلمی دنیا سے لے کے کھیلوں کی دنیا تک، ہر میدان کے سپر اسٹارز کا سنگم ہوا- سابق امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے مل کر خوش ہوئے۔ معروف ریسلر جان سینا کی  بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔ جان سینا نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ رخ خان نے ان کی زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے

 امریکی ریسلر اور اداکار نے اپنے بیان میں شاندار میزبانی کرنے پر امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے بہت ہی یادگار ثابت ہوا ہے کیونکہ یہاں پر میری بہت سارے دوستوں کے ساتھ خصوصاً شاہ رخ خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 7 ماہ سے جاری جشن کے بعد بھارت کے کھرب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئ امریکی ریسلر اور اداکار نے اپنے بیان میں شاندار میزبانی کرنے پر امبانی فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے بہت ہی یادگار ثابت ہوا ہے کیونکہ یہاں پر میری بہت سارے دوستوں کے ساتھ خصوصاً شاہ رخ خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے