فلم ’جوان‘:پھر چلا شاہ رخ خان کا جادو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-09-2023
 فلم ’جوان‘:پھر چلا شاہ رخ خان  کا جادو
فلم ’جوان‘:پھر چلا شاہ رخ خان کا جادو

 

ممبئی: ایک بار پھر چل پڑا شاہ رخ خان کا جادو پٹھان کے بعد فلم جوان نے بھی کیا دھماکہ -  ایک بار پھر بالی وڈ کا بادشاہ بن کر ابھرےشاہ رخ خان-  پورے ہندوستان میں ہے فلم جوان کا شور-  کوئی نہیں ہے شاہ رخ خان کی ٹکر میں- بالی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی ملک سمیت دنیا بھر میں اپنی کامیابی منوا لی تھی۔

 شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان ‘ سینما گھروں کی زینت بن بنی۔ اس موقع پرملک کے مختلف علاقوں میں جشن کا سماں ہے۔ پورے ملک میں جہاں جہاں شاہ رخ خان کی فلم ’جوان ‘ ریلیز ہوئی ہے ان سینما گھروں میں بے انتہا رش ہے اور پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں۔ لوگ فلم کے ٹکٹ کے حصول کے لیے منہ مانگی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔سینما گھروں میں شائقین جوان کے گانوں پر شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کرتے رہے اور اسکرین پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔
فلم جوان کا پہلا شو بھارتی وقت کے مطابق صبح 6 بجے چلایا گیا جس کے لیے غیرمعمولی رش اورجوش خروش تھا۔ فلم مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے تک بھارت کے دو بڑے سینما گھروں میں 19 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی تھی۔ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ساری رات جاگ کر فلم جوان کے لیے آپ کا پیار اور جذبات دیکھ کر خوش ہو رہا ہوں اور اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں۔
جوان کے ریلیز ہونے کے بعد سنیما گھروں میں تِل دھرنے کی جگہ نہیں مل رہی اور شاہ رخ خان کے مداح اور فلم بِین جوان کی ٹکٹیں حاصل کرنے کے لیے بے چینی کا شکار ہیں
 جوان کی ریلیز سے قبل ہی ملک بھر میں پہلے دن کے لیے 13 لاکھ کے قریب ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے جس کے بعد یہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے روز کھڑکی توڑ بزنس دینے کو تیار ہے۔
تامل ناڈو میں سینما گھر پر لگے شاہ رخ خان کے پوسٹر کو ان کے مداحوں نے دودھ سے نہلایا اور فلم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔فلمی ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان پہلے دن باکس آفس پر کمائی کے سارے پچھلے ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ بنا سکتی ہے۔
ملک بھر میں جوان کے جنون کا یہ عالم ہے کہ اس کی ریلیز کے پہلے دن مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے ہی سنیما گھروں میں پہلا شو چلایا گیا ہے جبکہ فلم نے دوپہر 12 بجے تک انڈیا کے دو بڑے سنیما گھروں ’پی وی آر‘ اور ’سنیپولیس’ سے 19 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔
 اگر جوان کی کہانی کی بات جائے تو یہ اچھائی اور برائی کے درمیان فرق کی کہانی ہے جس کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کئی روپ دھارے ہوئے ہیں۔
جوان کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، پریامانی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل ہیں جبکہ دپیکا پاڈوکون اس فلم میں سپیشل کیمیو رول کر رہی ہیں۔
اس فلم کو جنوبی انڈیا کے ہدایتکار ایٹلی کمار نے بنایا ہے۔
 صحافی ہمیش منکڈ کا کہنا ہے کہ ’شاہ رخ خان کی ایٹلی کے ساتھ فلم ایکشن، جذبات اور تفریح سے بھرپور ہے۔ اس میں بلاک بسٹر بننے کی تمام علامات ہیں
 فلم کے آرٹ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ’جوان‘ کے ذریعے بالی وُڈ کے ’کنگ‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ نے 3000 خاندانوں کی مدد کی ہے۔