ریچا چڈا اور علی فضل بن گئے والدین

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-07-2024
ریچا چڈا اور علی فضل بن گئے والدین
ریچا چڈا اور علی فضل بن گئے والدین

 

ممبئی/ آواز دی وائس
بالی ووڈ کی جوڑی ریچا چڈھا اور علی فضل والدین بن گئے ہیں۔ اداکارہ اپنے حمل کے حوالے سے کافی عرصے سے خبروں میں تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اب انہوں نے اپنے گھر نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری بھی دی ہے۔
ریچا چڈھا اور علی فضل نے حال ہی میں میٹرنٹی فوٹو شوٹ کروایا۔ ساتھ ہی اب انہوں نے ڈیلیوری کی معلومات بھی شیئر کی ہیں۔ اس خبر سے نہ صرف ان کے مداح بلکہ ان کے اہل خانہ بھی بہت خوش ہیں۔
ریچا اور علی بیٹی کے والدین بن گئے۔
ریچا چڈا اور علی فضل ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ اداکارہ نے 16 جولائی کو ایک بچے کو جنم دیا۔ ایک مشترکہ بیان میں، ریچا چڈھا اور علی فضل نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے گھر 16.07.24 کو ایک صحت مند بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ گھر والے بہت خوش ہیں۔ اب کا بہت شکریہ!