سلمان خان نےاپنے گھر پر منائی یولیا ونتور کی سالگرہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-07-2024
سلمان خان نےاپنے گھر پر منائی یولیا ونتور کی سالگرہ
سلمان خان نےاپنے گھر پر منائی یولیا ونتور کی سالگرہ

 

ممبئی/ آواز دی وائس
سلمان خان ان دنوں فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ایک جھلک حال ہی میں کچھ تصاویر میں دیکھنے کو ملی۔ دریں اثنا،انہوں نےاہنی دوست یولیا ونتور کی 44 ویں سالگرہ پورے خان فیملی کے ساتھ اپنے گھر پر منائی، جس کی ایک تصویر حال ہی میں سامنے آئی ہے۔ لیکن اب ان کی سالگرہ کی کچھ ان دیکھی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں جن میں بھائی جان کا الگ ہی انداز دکھ رہا ہے۔ تصاویر میں سلمان خان اور ہمیش ریشمیا کو  پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دراصل، ہمیش ریشمیا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں یولیا ونتور کی سالگرہ کی تصاویر تھیں۔ ایک تصویر میں بھائی جان ہمیش ریشمیا کو چومتے اور ان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 
اس کے علاوہ گلوکار میکا سنگھ نے بھی انسٹاگرام پر کچھ تصاویر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بھائی جان انہیں گلے لگاتے نظر آرہے ہیں۔
کیپشن میں گلوکار نے لکھا، سلمان خان کے گھر یولیا ونتور کی سالگرہ منانا کتنا شاندار تھا! سالگرہ مبارک ہو، پیاری یولیا! بھگوان آپ کو ڈھیروں خوشیاں، کامیابیاں اور اچھی صحت دے۔ سلمان خان، اس شاندار وقت کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mika Singh (@mikasingh)