سلمان خان نے ملتوی کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-10-2024
سلمان خان نے ملتوی کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ
سلمان خان نے ملتوی کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ

 

آواز دی وائس
لارنس بشنوئی  سے گزشتہ چند ماہ سے بھائی جان کو ان کی جانب سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بابا صدیقی کے حالیہ قتل کے بعد سلمان خان کی جان کو خطرہ بڑھ گیا ہے۔ وہ 60 سے زائد لوگوں کی سیکیورٹی کے درمیان 'بگ باس 18' میں ویک اینڈ کا وار کی شوٹنگ کے لیے بھی گئے تھے اور انھوں نے کہا تھا کہ اگر ان کے پاس کام کے وعدے نہ ہوتے تو وہ شوٹنگ کے لیے نہ جاتے۔
روہت شیٹی کی 'سنگھم اگین' میں ان کے کردار چلبل پانڈے کا ایک کیمیو تھا اور اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اسے ان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ایک اور خبر آ رہی ہے کہ سلمان نے اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھائی جان کے کسی قریبی نے کہا ہے کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کی وجہ سے اب وہ اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور اپنے کام کے وعدوں کو کم کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان کو صرف سخت سیکیورٹی فراہم کرنا کافی نہیں ہے۔ اب سلمان کچھ وقت تک شوٹنگ نہیں کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، 'سکندر' کو بہت زیادہ ایکشن کی ضرورت ہے، ڈائریکٹر مروگاداس سلمان کی پوری توجہ چاہتے تھے۔ لیکن فی الوقت ایسا ممکن نظر نہیں آتا۔ اس وقت سب سے اہم بات سلمان اور ان کے خاندان کی حفاظت ہے۔ اس پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سکندر کو 2025 کی عید پر ریلیز ہونا تھا اور اس کی شوٹنگ بھی شروع ہو چکی تھی۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ نظر آنے والی اداکارہ رشمیکا مندنا اور کاجل اگروال نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی تھی کہ شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ کچھ دیر بعد خبر آئی کہ سلمان شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ فلم کی ہدایت کاری مروگادوس کررہے ہیں اور پروڈیوس ساجد ناڈیاڈوالا کررہے ہیں۔