سعودی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شاہ رخ اور پرینکا شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سعودی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شاہ رخ اور پرینکا شامل
سعودی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شاہ رخ اور پرینکا شامل

 

 

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کی افتتاحی تقریب میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور دیگر ممالک کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ جمعرات کو ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کے ریڈ کارپٹ میں نظر آنے والے اداکاروں اور بڑی شوبز شخصیات میں امریکی اداکارہ شیرون سٹون، برطانوی ڈائریکٹر گائے رچی، لبنانی ڈائریکٹر نادین لاباکی، انڈین اداکار شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا اور موسیقار اے آر رحمان بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ انڈین اداکارہ کاجول اور سعودی اداکارہ ملا الزہرانی بھی اس دس روزہ فیسٹیول کے پہلے روز ریڈ سی فیسٹیول میں نظر آئیں

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے ایک اعزازی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس بار ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ رٹز کارلٹن ہوٹل میں ہو رہا ہے جہاں دنیا کی وہ شخصیات کو فلم انڈسٹری کا پہیہ چلاتی ہیں وہ شرکت کریں گی۔ انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی بھی فیسٹیول کی افتتاحی فلم دیکھنے کے دوران پرجوش نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں پرجوش بھی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی خواب میں بھی امید نہیں کی تھی کہ ایسا دن بھی آئے گا اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ لوگ اس فلم کو اس طرح پسند کریں گے جیسی محبت اس کی فلم سازی کے دوران ہمیں اپنے دلوں میں محسوس ہو رہی تھی۔‘ فلم کی افتتاحی فلم کے بنانے والوں میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں جس کا نام ’واٹ ہیز لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ ہے

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں سعودی ڈائریکٹر اور ایکٹر ابراہیم الحجاج کی بھی دو فلمیں دکھائی جائیں گی۔ ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اس ایڈیشن میں میری دو فلمیں دکھائی جائیں گی اور مجھے امید ہے کہ لوگوں میری فلمیں پسند آئیں گی۔ فیسٹیول میں دکھائی جانے والی ان کی دو فلموں کے نام ’ستار‘ اور خلات پلس‘ ہے۔ اس بار ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کی تھیم کو ’فلم از ایوری تھنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ دس روز جاری رہنے والے فیسٹیول میں دنیا کی 41 زبانوں میں بنائی گئی 131 فیچر فلمز اور 61 شارٹ فلمز دکھائی جائیں گی۔