آواز دی وائس
بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنی پہلی سیریز 'دی بیڈس آف بالی ووڈ' کے ساتھ تفریحی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔ نیٹفلکس نے 3 فروری کو اس انتہائی منتظر سیریز کا اعلان کیا، جو آریان کا بطور فلمساز اور ہدایت کار پہلا پروجیکٹ ہے۔ آریان کی ماں گوری خان کی طرف سے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کردہ اس سیریز نے کافی دھوم مچائی ہے۔ خاص طور پر خان فیملی کے چاہنے والوں میں۔
شاہ رخ خان نے سٹریمنگ سروس کے 2025 سلیٹ اناؤنسمنٹ ایونٹ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ اس پروجیکٹ کو متعارف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس شو کا اصل نام 'دی بیڈس آف بالی ووڈ' ہے۔ پراجیکٹ کے لیے آریان کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آریان نے اس پر واقعی بہت محنت کی ہے اور صرف وہ ہی نہیں، بلال، مناو، انکت، دیو اور بہت سے دوسرے ہیں جنہوں نے کئی سالوں سے سیریز میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ سخت محنت ہی رنگ لاتی ہے۔
شاہ رخ نے اس سیریز کو ایک "فیملی شو" بھی کہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ناظرین کو پسند آئے گی۔ اعلان کی ویڈیو میں، شاہ رخ خان ایک ڈائیلاگ بولنا شروع کرتے ہیں کہ پکشر تو سالوں سے باقی ہےلیکن۔۔۔" لیکن ڈائریکٹر نے انہیں روک دیا جو ایک اور ٹیک کے لیے کہتے ہیں۔ کئی کوششوں کے بعد، شاہ رخ ناراض ہو جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ تیرے باپ کا راج ہے کیا؟" اس پر کیمرہ کے پیچھے کھڑے آریان خان کو سادہ "ہاں" میں جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شاہ رخ خان نے آریان اور سہانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آریان اور ان کی بیٹی سہانا خان کو ان کے کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ اگر انہیں 50 فیصد بھی مل جائے جو مجھے ملتا ہے، یہ ان کے لیے بہت کچھ ہوگا۔