شاہ رُخ : اب ٹاک شو اور انٹرویو نہیں دوری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2023
شاہ رُخ : اب ٹاک شو اور انٹرویو نہیں دوری
شاہ رُخ : اب ٹاک شو اور انٹرویو نہیں دوری

 

 ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان نے کسی بھی ٹی وی شو میں شرکت کرنے اور میڈیا کو انٹرویو دینے سے منع کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ اب اپنی نجی زندگی کے بارے میں میڈیا سے بات نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی انٹرویو دیں گے۔

ایکو ٹی وی چینل نے شاہ رخ خان سے بات کرنے کی کوشش کی اور انہیں اپنے ٹاک شو میں مدعو کرنا چاہا تاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر آریان خان کی گرفتاری جیسے موضوعات کے بارے میں بات کریں

تاہم اداکار کی جانب سے انکار کر دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ خان اب عوامی پلیٹ فارم پر کوئی انٹرویو نہیں دیں گے اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں میڈیا سے بات کریں گے کیونکہ وہ جس مشکل وقت سے گزرے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ خود پر قابو نہیں رکھ پائیں گے۔ساتھ ہی شاہ رُخ خان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ سُپر اسٹار چاہتے ہیں کہ ان کے ناظرین اور مداح اب انہیں براہِ راست بڑی اسکرین پر دیکھیں