شاہ رخ کی زندگی آرہی معمول پر،کترینہ کی شادی میں کرسکتے ہیں شرکت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-11-2021
شاہ رخ کی زندگی آرہی معمول پر،کترینہ کی شادی میں کرسکتے ہیں شرکت
شاہ رخ کی زندگی آرہی معمول پر،کترینہ کی شادی میں کرسکتے ہیں شرکت

 

 

نئی دہلی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے منشیات کے کیس میں پکڑے گئے ہیں تب سے مداحوں اور میڈیا کی نظروں سے شاہ رخ دوری بنائے ہوئے ہیں۔

تاہم آریان کے بے قصور ثابت ہونے کے بعد وہ جلد ہی ایک بڑی تقریب میں شرکت کریں گے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو شاہ رخ دسمبر میں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے راجستھان پہنچیں گے۔

کترینہ کے قریبی دوستوں نے بتایا ہے کہ اداکارہ اپنے مہمانوں کی فہرست کے بارے میں بہت سوچ رہی ہیں تاہم انہوں نے شاہ رخ خان کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

کترینہ کے علاوہ وکی کوشل بھی شاہ رخ خان کو بہت پسند کرتے ہیں اس لیے انہوں نے کنگ خان سے بھی شادی میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ شاہ رخ کے قریبی دوستوں کے مطابق ان کی اہلیہ گوری خان اس شادی میں شامل نہیں ہوں گی۔

شاہ رخ چند گھنٹوں تک راجستھان میں ہونے والی اس شادی کا حصہ ہوں گے۔ کنگ خان کو چونکہ اپنی رکی ہوئی فلموں کی شوٹنگ شروع کرنی ہے اس لیے وہ تین دن تک تمام فنکشنز میں شرکت نہیں کریں گے۔

شاہ رخ آریان ڈرگ کیس کے بعد سے میڈیا اور مداحوں کی نظروں سے دور ہیں۔ کیس کے دوران پہلی بار شاہ رخ کو ممبئی کے ایک پرائیویٹ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔