شاہ رخ نے کارتک آریان کو دیں ہوسٹنگ ٹپس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-01-2025
شاہ رخ نے کارتک آریان کو دیں ہوسٹنگ ٹپس
شاہ رخ نے کارتک آریان کو دیں ہوسٹنگ ٹپس

 

ممبئی/ آواز دی وائس
اداکار شاہ رخ خان اور کارتک آریان نے جمعہ کی شام ممبئی میں آئیفا 2025 کی پری ایونٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر شاہ رخ کارتک کو ہوسٹنگ ٹپس دیتے نظر آئے۔ انہوں نے اداکار کو راجستھانی زبان بھی سکھائی۔
شاہ رخ اور کارتک کی یہ ویڈیو آئیفا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اس تقریب سے متعلق کئی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی بھی موجود تھیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by IIFA Awards (@iifa)

کارتک آریان اس سال آئیفا کے 25 ویں ایڈیشن کی جے پور، راجستھان میں میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ یہ تقریب 8 اور 9 مارچ کو ہو گی۔ شاہ رخ نے کارتک کو سکھایا کہ راجستھانی انداز میں اپنی میزبانی سے سامعین کو کیسے متاثر کیا جائے۔ انہوں نے کہا- کارتک 25ویں سال میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ صرف اس لیے کہ میں یہ ذمہ داری ان کے حوالے کر سکوں، میں انھیں سکھاتا ہوں کہ جے پور میں کیسے آغاز کیا جائے۔ لہذا آپ (کارتک) کو یہ کہہ کر شروعات کرنی ہوگی، 'پدھارا میرے آئیفا' ۔
کارتک نے اس لائن کو دہرایا، جس کے بعد شاہ رخ نے ان سے کہا - پدھارو مہارے دیش، راجستھان ۔ اس کے بعد دونوں نے 'کھمّا غنی (راجستھانی میں مبارکباد)' کہہ کر حاضرین کو سلام کیا۔ 
کارتک   آخری بار 2024 کی فلم بھول بھولیا 3 میں نظر آئے تھے۔ آنے والے وقت میں وہ ہیرا پھیری 3، پریم کی شادی، تم میری میں تیرا میں تیری میری جیسی فلموں میں نظر آئیں گے۔
ساتھ ہی شاہ رخ خان آخری بار 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی میں نظر آئے تھے۔