شاہ رخ خان کے شو فوجی کا بنے گاسیکوئل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-10-2024
شاہ رخ خان کے شو فوجی کا بنے گاسیکوئل
شاہ رخ خان کے شو فوجی کا بنے گاسیکوئل

 

آواز دی وائس
شاہ رخ خان کا مشہور سیریل فوجی اب 35 سال بعد ٹی وی پر واپسی کرنے جا رہا ہے۔ فلمساز سندیپ سنگھ نے دوردرشن کے ساتھ مل کر فوجی 2 کا اعلان کیا ہے۔ یہ شو چیلنجز، جدوجہد اور فوج کے لوگوں کی دوستی پر مبنی ہوگا۔ اس میں نئے فنکاروں کو اہم کرداروں میں دکھایا جائے گا۔
فلمساز سندیپ سنگھ نے کہا کہ ہم ٹی وی پر بہترین شوز میں سے ایک کو نئے اور پرلطف انداز میں واپس لا رہے ہیں۔ 1989 کی 'فوجی' نے ہمیں شاہ رخ خان جیسا اداکار دیا۔ شاہ رخ کچھ ہی عرصے میں بالی ووڈ کے بادشاہ بن گئے۔ اب 'فوجی 2' کے ساتھ، میں ایک بار پھر تاریخ بنانا چاہتا ہوں اور ہر ہندوستانی، خاص طور پر نوجوانوں سے جڑنا چاہتا ہوں۔
فوجی 2 میں گوہر خان اور وکی جین نظر آئیں گے۔
انکیتا لوکھنڈے کے شوہر وکی جین 'فوجی 2' میں اپنی اداکاری کا آغاز کریں گے۔ وکی اس شو میں کرنل سنجے سنگھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ گوہر خان لیفٹیننٹ کرنل سمرجیت کور کا کردار ادا کریں گی، جو کہ ہتھیاروں سے نمٹنے میں مہارت رکھنے والی کیڈٹ ٹرینر ہیں۔
اس کے علاوہ اس شو سے 12 اداکار اداکاری کی دنیا میں داخل ہوں گے۔ اس میں آشیش بھردواج، اتکرش کوہلی، رودر سونی، امردیپ پھوگٹ، آیان منچندا، نیل ست گپتا، سوانش دھر، پریانشو راج گرو، امان سنگھ دیپ، ادت کپور، منشی اور سشمیتا بھنڈاری جیسے نئے آنے والے اداکاروں کے نام شامل ہیں۔
فوجی 2 میں 11 گانے ہوں گے۔
'فوجی 2' میں 11 گانے ہوں گے۔ اس کا ٹائٹل ٹریک سونو نگم نے گایا ہے۔ اس میں شریاس پرانک کی موسیقی اور شرد کیلکر کی آواز ہوگی۔ 'فوجی 2' کو سندیپ سنگھ، وکی جین، ظفر مہندی اور سمیر حلیم پروڈیوس کررہے ہیں۔ جبکہ ابھینو پاریک اس کی ہدایت کاری کریں گے۔ نشانت چندر شیکھر بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ ہندی کے علاوہ یہ شو دوردرشن پر تامل، تیلگو، گجراتی، پنجابی اور بنگالی میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 1989 میں فوجی سیریل آیا تھا، جس میں شاہ رخ خان نے ابھیمنیو رائے نامی جونیئر سپاہی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس سیریل کی وجہ سے وہ ہر گھر میں سپاہی بن کر مشہور ہوئے۔