اتر پردیش پولیس اور شاہ رخ خان ۔۔۔۔۔

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-09-2023
اتر پردیش پولیس اور شاہ رخ خان ۔۔۔۔۔
اتر پردیش پولیس اور شاہ رخ خان ۔۔۔۔۔

 

 نئی دہلی : بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان  سرخیوں میں ہیں۔ پٹھان کے بعد ان کی فلم جوان نے ملک کے ساتھ دنیا میں اودھم مچا دیا ہے۔

اس فلم کی ریلیز سے قبل پوسٹر اور ٹریلر میں شاہ رخ خان کے کئیوپ دکھائے گئے تھے تاہم اب فلم کی باقاعدہ ریلیز کے بعد مداحوں نے کنگ خان کے تمام روپ دیکھ لیے۔

فلم میں اپنائے گئے شاہ رخ خان کے تمام انداز میں سے ایک کو اتر پردیش کی پولیس نے عوام کو پیغام دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔

بالی ووڈ فلم ’جوان‘ میں ایک جگہ شاہ رخ خان کو مکمل سر اور تقریباً تمام چہرے پر پٹی باندھے ہوئے دکھایا گیا ہے تو اب اسی حوالے سے اتر پردیش کی پولیس نے پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا گیا ہے کہ ’جوان ہو یا بوڑھے، موٹر سائیکل پر سوار ہونے سے پہلے ہیلمٹ کو کبھی نہ بھولیں‘۔ واضح رہے کہ فلم ’جوان‘ باکس آفس پر ریلیز کے پہلے دن سے ہی بہت کامیاب ثابت ہو رہی ہے۔