سوناکشی سنہا- ظہیر اقبال کی ویڈیو ہوئی وائرل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 11-07-2024
سوناکشی سنہا- ظہیر اقبال کی ویڈیو ہوئی وائرل
سوناکشی سنہا- ظہیر اقبال کی ویڈیو ہوئی وائرل

 

ممبئی/ آواز دی وائس
سوناکشی سنہا کی شادی کے بعد پہلی فلم کوکڑا 12 جولائی کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اسی وجہ سے حال ہی میں ایک خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں اداکارہ اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ نظر آئیں۔
پاپرازی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیومیں ظہیر اقبال وینیو پر پپہنچے اور اہلیہ سوناکشی سنہا ریڈ کارپٹ پر پوز دے رہی تھیں۔ اس کے بعد دونوں پوز دیتے ہوئے نظر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ مداح جوڑے کو پیاری جوڑی کا ٹیگ دے رہے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے دونوں برسوں بعد ایک دوسرے سے ملے ہوں۔
اس سے قبل انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم کوکڑا کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ظہیر اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ میری بیوی کو ڈرانا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ ہارر کامیڈی فلم کوکڑا 12 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ذی 5 پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے، جس میں سوناکشی سنہا کے علاوہ رتیش دیش مکھ اور ثاقب سلیم نظر آئیں گے۔