بابل کی صرف لڑکیوں سے دوستی کیوں ہے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2023
بابل کی صرف لڑکیوں سے دوستی کیوں ہے
بابل کی صرف لڑکیوں سے دوستی کیوں ہے

 

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ عرفان خان کے بیٹے اداکار بابل خان نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی لڑکا ان کا دوست نہیں ہے۔

بابل خان اپنی فلم میں بہترین پرفارمنس پر خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

بابل نے والدہ ستاپا سکدر کے انکی کامیابی پر پرامید ہونے سے متعلق بتایا جبکہ اپنی فرینڈ لسٹ کا بھی تذکرہ کردیا۔

بابل خان کا کہنا تھا کہ میری عمر کے لڑکے مجھے سے دوستی کرنے میں کتراتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری دوست صرف لڑکیاں ہی ہیں کیونکہ میں ایک حساس لڑکا ہوں اور لڑکے مجھے سمجھتے نہیں تھے۔

بابل کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ میرے دوست ہوں۔ میں لڑکوں کے پاس جاتا تھا اور کہتا تھا کہ بھائی مجھ سے بھی دوستی کر لو، میں نے کیا کیا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ لڑکے کہتے تھے ’’تم اپنے احساسات کے بارے میں بہت بات کرتے ہو، صرف فٹبال کھیلو، فٹبال کے بیچ میں رونے کیوں لگتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ لڑکیاں ہی انکی دوست ہیں، اسکے بعد لڑکے مجھ سے حسد کرنے لگے، میں کہتا تھا کہ بھائی پہلے آپ ہی لوگوں نے مجھے مسترد کیا، تو اب تم کیا چاہتے ہو؟

انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے انہوں نے کئی مرتبہ بدمعاشیوں کا بھی سامنا کیا۔

واضح رہے کہ عرفان خان کے انتقال کو تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، ان کے بیٹے بابل خان بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔ بابل خان کی پہلی فلم ’کلا‘ پچھلے سال پہلے ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ان پر اپنے والد کی فنی میراث کا دباؤ تھا، آج کل بابل خان ویب سیریز ’دی ریلوے مین‘ کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 کو بڑی آنت کے کینسر کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا ایسا اداکار مانا جاتا ہے جنہوں نے جو بھی کردار ادا کیا، دیکھنے والوں کو یہی محسوس ہوا کہ وہ صرف ان کے لیے بنا تھا۔