ممبئی/ آواز دی وائس
بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے سنہ 2000 میں اداکار سنجے خان کی بیٹی سوزین خان سے شادی کی۔ 14 سال تک جاری رہنے والی اس شادی سے جوڑے کے دو بیٹے پیدا ہوئے، حالانکہ دونوں کی 2014 میں طلاق ہوگئی۔ اب سوزین خان کے بھائی زید خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ طلاق کے بعد بھی ہریتک کے ساتھ ان کے تعلقات خراب نہیں ہوئے۔ ہریتک نے بہنوئی ہونے کی پوری ذمہ داری نبھائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوزین اور ان کے موجودہ بوائے فرینڈ ارسلان گونی کے بارے میں بات کرتے ہوئے زید نے اسے ایک موڈرن فیملی قرار دیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران زید خان سے پوچھا گیا کہ کیا ہریتک-سوزین کی طلاق کے بعد ان کے اور ہریتک کے تعلقات میں کوئی تلخی نہیں آئی؟ اس کے جواب میں زید نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کیا ہوا ہے، ہم ہمیشہ ایک جیسے ہی رہے ہیں۔ رشتہ ہو یا نہ ہو انہوں نے ہمیشہ بہنوئی ہونے کی ذمہ داری پوری کی ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ان کے بچے میرے بچے ہیں۔ وہ میرے ہاتھوں میں پلے بڑھے ہیں۔ زندگی میں اور بھی اہم چیزیں ہیں۔ یہ ان کی اپنی مرضی تھی۔ جو ہونا تھا وہ ہوا۔
زید نے ریتک-صبا اور سوزین ارسلان کے تعلقات پر مزید کہا کہ ہم ایک نئے موڈرن فیملی کی طرح ہیں۔ ہر کوئی ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح قبول کرتا ہے۔ یہاں تک پہنچنے میں سب کو وقت لگتا ہے۔ اب سب اکٹھے ہیں، بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔
زید خان نے انٹرویو میں بتایا ہے کہ سب مل کر پارٹی کرتے ہیں۔ ہریتھک اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ پہنتچ ہیںے، جہاں سوزین، ارسلان اور بچے بھی موجود ہوتے ہیں۔ سب مل کر لطف اندوز ہوتے ہیں، جہاں کوئی شکایت نہیں ہوتی۔ زید نے کہا ہے کہ ہر کسی کی زندگی میں اتنا کچھ ہوتا ہے کہ کسی کو ایک دوسرے سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ ہم ایک خاندان ہیں جو ایک دوسرے کی زندگی کو سمجھتے ہیں۔
ہریتک روشن نے 2014 میں سوزین خان سے طلاق لے لی تھی۔ طلاق کے بعد ہریتک روشن گزشتہ چند سالوں سے گلوکارہ صبا آزاد کو ڈیٹ کر رہے ہیں جب کہ سوزین خان ارسلان گونی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ چاروں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
زید خان کی بات کریں تو وہ آخری بار فلم شرافت گئی تل لینی میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد وہ 2018 کی ویب سیریز ہاسل کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ شائقین کافی عرصے سے ان کی واپسی کا انتظار کر رہے تھے۔