اب جی میل اکاؤنٹس میں بلیو ٹک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2023
 اب جی میل اکاؤنٹس میں بلیو ٹک
اب جی میل اکاؤنٹس میں بلیو ٹک

 

نیویارک:لیجئے ! بلیو ٹک کا دور آگیا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر بلیو ٹک کا دور ہے۔ ٹیوٹر اور فیس بک میں بلیو ٹک کے جنون کے بعد  ایک اور خبر آگئی ہے ۔ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد گوگل نے اپنے مختلف برانڈز پر بلیوٹک دینے کا آغاز کردیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گوگل نے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر صارفین اور اداروں کو مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جعلی سازی کی روک تھام کے لئے گوگل کے جی میل اور گوگل ورک پلیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تین مئی سے ’بلیو ٹک‘ دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی آزمائش دو سال قبل میں کی گئی تھی اور کمپنی نے اس فیچر اور پروگرام کو ’برانڈ انڈیکیٹرز فارمیسیج ویری فکیشن (بی آئی ایم آئی) کا نام دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جی میل پر بلیو ٹک دیئے جانے کے فیصلے پر دنیا بھر کے کروڑوں صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور اس فیچر کو جعلی ای میلز اور فراڈ سے حفاظت کا اچھا فیچر قرار دیا۔