واٹس ایپ : پیغام بھیجنے کے بعد ایڈیٹنگ ہوگی ممکن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2023
واٹس ایپ : پیغام بھیجنے کے بعد ایڈیٹنگ ہوگی ممکن
واٹس ایپ : پیغام بھیجنے کے بعد ایڈیٹنگ ہوگی ممکن

 

نیویارک: واٹس ایپ بالآخر صارف کو کوئی پیغام بھیجے جانے کے بعد اس میں تبدیلی کی سہولت فراہم کرنے جا رہی ہے واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ فیچر اب پوری دنیا کے صارفین کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے اور ’آنے والے ہفتوں‘ میں ہر کسی کے لیے دستیاب ہو گا۔

جب یہ فیچر دستیاب ہوگا تو صارفین پیغام کو دیر تک پریس کرنے کے قابل ہو جائیں گے اور ’ترمیم‘ کے بٹن پر کلک کر کے اسے تبدیل کر سکیں گے۔
یہ سہولت پیغام بھیجے جانے کے بعد 15 منٹ تک دستیاب رہے گی۔
اس سہولت کی مدت استعمال کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کے اس آپشن کے مقابلے میں کہیں مختصر ہے جس کے تحت گذشتہ سال وقت میں اضافے کے بعد اب ڈھائی دن کے اندر کوئی پیغام حذف کیا جا سکتا ہے۔
 واٹس ایپ نے کہا کہ اس فیچر کو ’سادہ غلط املا کو درست کرنے سے لے کر پیغام میں اضافی سیاق و سباق شامل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘
نئی تبدیلی واٹس ایپ میں کی گئی دوسری تبدیلیوں میں تازہ ترین ہے جس کا مقصد ایپ کو استعمال میں آسان اورکم پریشان کن بنانا ہے