زیتون کا تیل استعمال کرنے کے دس فوائد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2023
زیتون کا تیل استعمال کرنے کے دس فوائد
زیتون کا تیل استعمال کرنے کے دس فوائد

 

  ڈیسک :زیتون کا تیل صحت سے متعلق فوائد کے لئے وسیع پیمانے پر پہچانا جاتا ہے۔ یہ اینتی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کا حامل ہے اور کچھ دائمی بیماریوں سے بھی بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ یہ عام طور پر کھانا پکانے کے طور پر استعمال ہوتا ہے ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس کو پینے سے آپ اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ کہا جاتا ہے کہ بحیرہ روم کے علاقے میں کچھ لوگ ہر صبح 1/4 کپ (60 ملی) زیتون کا تیل پیتے ہیں۔ درحقیقت ، یہ اس کے بہت سے ممکنہ اینٹی انفلامیٹری اور بیماری سے بچاؤ کے فوائد حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ قصہ گو کہانیوں کا دعویٰ ہے کہ تیل پینے سے آپ کا جسم ڈی ٹوکسیفائ ہو جاتا ہے ، آپ کے معدہ کو سکون ملتا ہے ، اور یہاں تک کہ وزن میں کمی میں مدد مل سکتی ہے۔ در حقیقت ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ زیتون کا تیل پینا کھانے میں استعمال کرنے سے کہیں زیادہ فوائد فراہم کرتا ہے۔ لیکن اب تک ، اس دعوے کی حمایت کرنے کے لئے کوئی تحقیق نہیں ہے

زیتون کا تیل متعدد صحت سے متعلق فوائد سے بھرا ہے ، بنگلور میں مقیم نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر انجو سود کا کہنا ہے کہ “یہ آپ کے دل ، بالوں ، جلد اور رگوں کے لئے اچھا ہے ، اگر آپ اسے بلڈ کلاٹ پر مساج کریں گے تو یہ جلد ختم ہوجائیں گے۔” میکرو بائیوٹک نیوٹریشنسٹ اور صحت پریکٹیشنر شلپا اروڑا این ڈی کا کہنا ہے کہ ، “زیتون کا تیل دل کو بچانے والے پولفینولس سے بھرا ہوا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ یہ اینٹی انفلامیٹری خصوصیات سے بھی بھرا ہوا ہے۔ مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ زیتون کا تیل اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرا ہوا ہے – جو اچھے کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کو بہتر بناتا ہے۔ یہ عمل انہضام کے لئے بھی اچھا ہے ، اور آپ کے ہارمون کو متوازن رکھتا ہے۔

زیتون کے تیل کے بے شمار فوائد ہیں۔ دنیا بھر کے صحت مند ممالک میں رہنے والے شہری اپنی خوراک میں زیتون کے تیل کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی نے کھانوں میں زیتون کا تیل استعمال کرنے کے دس فوائد بتائے ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کون سے ہیں۔ زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں زیتون کا تیل معیاری غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن ای اور کے موجود ہوتے ہیں جن کے ساتھ ساتھ مفید فیٹی ایسڈ بھی زیتون کے تیل میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاؤہ زیتون کے تیل میں بڑی تعداد میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ ان اینٹی آکسیڈنٹس سے ہمارے اندر پیچیدہ بیماریاں پیدا ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

الزائیمر بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے

ہماری دنیا میں الزائیمر کی بیماری خوفناک ترین بیماریوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ اگر میڈیٹرینین ڈائٹ یعنی سبزیوں، پھل، لوبیا، دالوں اور مچھلی میں اچھی مقدار میں زیتون کا تیل ڈالا جائے تو اس سے دماغ کو بھرپور فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

دل کے لیے مفید ہے

خوراک میں زیتون کے تیل کو شامل کرنے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول (صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول) کے لیولز کم ہوتے ہیں۔ زیتون کے تیل میں پولی فینولز بڑی تعداد میں ملتے ہیں جس کے باعث بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔ اس کے نتیجے میں بلڈ پریشر کے مریض زیتون کے تیل سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

ہاضمہ اچھا ہوتا ہے

زیتون کا تیل ہمارے نظام انہضام کو تقویت پہنچاتا ہے اور اسے قابو میں رکھتا ہے۔ زیتون کا تیل قبض کشا کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اگر زیتون کا تیل باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو اس سے ہمارا نظام انہضام صحت مند رہتا ہے۔

وزن کم ہوتا ہے

زیتون کے تیل میں اولیئک ایسڈ جو کے ایک بڑا فیٹی ایسڈ ہے، وہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو ہمارے بلڈ شوگر کے لیول کو قابو میں رکھتے ہیں اور ہمارے دل کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں۔ زیتون کا تیل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جس کے باعث ہم کم کیلوریز کھاتے ہیں اور اس وجہ سے وزن میں کمی آتی ہے۔

ہڈیوں کو فائدہ ملتا ہے

زیتون کے تیل سے ہڈیاں محفوظ ہوتی ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور غیر سوزشی عناصر کثرت سے پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس سے ہڈیوں کو تقویت ملتی ہے اور ہڈیوں میں معدنیات موجود رہتی ہیں۔ زیتون کا تیل استعمال کرنے سے ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپروسس ہونے کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔

ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کا تیل ذیابیطس کی ٹائپ ٹو کے خلاف حفاظت کرتا ہے۔ اس سے انسان کی انسولین کی حساسیت اور بلڈ شوگر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

درد سے راحت ملتی ہے

زیتون کے تیل میں موجود اولیوکینتھل نامی کمپاؤںڈ میں سوزش کُش خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ سوزش کو کم کر کے درد، وَرم اور کھچاؤ کو کم کرتی ہے جبکہ اوسٹیواتھرائٹس کے مریض بھی اگر زیتون کے تیل سے اپنے گھٹنوں کی مالش کریں تو انہیں درد سے راحت ملتی ہے۔

زیتون کا تیل اینٹٰی مائیکروبیئل ہوتا ہے

زیتون کے تیل میں اولیوپِین نامی ایک کمپاؤںڈ پایا جاتا ہے۔ اولیوپِین میں اینٹی وائرل، اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل اثرات پائے جاتے ہیں۔ اگر زیتون کا تیل باقاعدگی سے کھایا جائے تو اس سے انسان کئی انفیکشنز سے بچ سکتا ہے۔

کینسر ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں

دنیا بھر موت کی ایک بڑی وجہ کینسر جیسی موذی بیماری بھی ہے۔ کئی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے قریب واقع ممالک میں زیتون کے تیل کے کثرتِ استعمال کی وجہ سے کینسر کی بیماری کم ہوتی ہے۔ زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو جسم میں فری ریڈیکلز کے باعث پیدا ہونے والے آکسیڈیٹو ڈیمیج کو کم کرتے ہیں جو کے کینسر کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے۔