آسام : عصمت دری، کے بعد تیزاب ڈالا گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-01-2025
آسام : عصمت دری، کے بعد  تیزاب ڈالا گیا
آسام : عصمت دری، کے بعد تیزاب ڈالا گیا

 

سلچر: آسام میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس پر تیزاب ڈال دیا گیا۔ یہ معاملہ کچر ضلع کے دھولئی تھانہ علاقہ کا ہے۔ معلومات کے مطابق 30 سالہ خاتون کو اس کے دو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس پر تیزاب ڈال دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم 28 سالہ ڈرائیور ہے اور متاثرہ خاندان کے پڑوس میں رہتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کے گھر میں داخل ہوا اور اس کے دو بچوں کے سامنے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے خاتون پر تیزاب ڈالا اور وہاں سے بھاگ گیا

خاتون کی حالت تشویشناک خاتون کا شوہر گھر پہنچا تو دیکھا کہ بیوی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 22 جنوری کو پیش آیا اور اگلے دن مقدمہ درج کیا گیا۔ خاتون کو سلچر میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متاثرہ کے شوہر نے جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا ہے اور پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ اہلکار میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں