اقوم ِ متحدہ کے 22ویں بین الاقوامی کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالسلام کا خطاب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2024
اقوم ِ متحدہ کے 22ویں بین الاقوامی کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالسلام کا خطاب
اقوم ِ متحدہ کے 22ویں بین الاقوامی کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالسلام کا خطاب

 

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)

                مرکز نالج سٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے بریطانیہ میں قائم عالمی ایسو سی ایشین فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے تحت منعقدہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ۲۲/ویں سالانہ کانفرنس میں مرکز نالج سٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے آن لائن سیشن میں شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالسلام نے اپنے خطاب میں کہاکہ جنوبی ہند میں مرکزنالج سٹی منصوبہ بندی،ماحولیاتی آلودگی،جدید تکنالوجی سے مربوط ہے تاکہ ایک پائیدار ترقی پذیر کمیونٹی کی تشکیل ہو۔جوکہ اقوام متحدہکے گول ۱۱کی حمایت کرتا ہے جس میں مختلف زون جیسے تعلیم،تجارت،رہائش،ثقافت،زراعت اور صحت دیکھ بھال ۰۰۰۵لوگوں کا گھر ہے۔

                ڈاکٹر سلام نے ایک پائیدار کمیونیٹی کیلئے مستقبل کے کلیدی ستونوں میں MKCکے طور پر تعلیم اور کمیونٹی کی تعمیر پر زور دیا۔انہوں نے ہائر ایجوکیشن مستقبل کے لئے نئے ماڈلزاور فریم ورک پر پہلے سیشن کی صدارت کی۔اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے سات منصوبوں کیلئے مرکز نالج سٹی کی خدمات کو سراہا گیا۔جسے مختلف ایجنسیوں نے تسلیم کیا ہے۔