تھائی لینڈ کی سفیر نے کیا اے ایم یو کا دورہ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2023
تھائی لینڈ کی سفیر نے کیا اے ایم یو کا دورہ
تھائی لینڈ کی سفیر نے کیا اے ایم یو کا دورہ

 

علی گڑھ:  ہندوستان میں تھائی لینڈ کی سفیر محترمہ پترات ہونگ ٹونگ کی قیادت میں تھائی لینڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اتوار کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا اور پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

محترمہ پترات اور پروفیسر گلریز نے تبادلہ پروگراموں کے ذریعے تعلیم وتحقیق کے میدان میں اے ایم یو اور تھائی لینڈ کی یونیورسٹیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

سفیر موصوفہ نے مولانا آزاد لائبریری کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کی مسجد میں بانی سر سید احمد خاں کے مزار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی روانگی سے قبل انھوں نے اے ایم یو میں تھائی لینڈ کے طلباء کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک خصوصی پروگرام میں بھی شرکت کی۔ انچارج اور مشیر برائے غیر ملکی طلباء پروفیسر سید علی نواز زیدی اور اے ایم یو کے رابطہ عامہ افسر مسٹر عمر پیرزادہ نے بھی انٹرایکٹیو میٹنگ میں شرکت کی۔