جسٹس ورما کیس: امت شاہ نے توڑی خاموشی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-03-2025
 جسٹس ورما کیس: امت شاہ نے توڑی خاموشی
جسٹس ورما کیس: امت شاہ نے توڑی خاموشی

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر ملنے والی نقدی کا معاملہ پورے ملک میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اب اس معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینل کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے  کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں، جب اس طرح کے سوالات اٹھتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، ججوں کی ایک کمیٹی فیصلہ کرے گی اور پھر نتائج کو عام کیا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیں کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔' امیت شاہ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف انڈیا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ 
 جسٹس ورما کی رہائش گاہ سے نقدی کی وصولی کی جانچ کرنے والی تین رکنی کمیٹی نے اب تک پانچ پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ کمیٹی نے جسٹس ورما کے تین سیکورٹی اہلکاروں، دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف اتل گرگ اور فائر سروس کے تین اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔ بدھ کی دوپہر، پینل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ڈی سی پی دیویش کمار مہالا نے سٹور روم کو سیل کر دیا جہاں آگ لگی تھی۔