نئی دہلی: داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر یعنی 31 اکتوبر کو منائے جانے والے قومی اتحاد کے دن کے ایک حصے کے طور پر ’رن فار یونٹی‘ کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر مرکزی کابینہ کے وزراء منوہر لال کھٹر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سمیت کئی معززین موجود تھے۔ اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں عظیم رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں ’رن فار یونٹی‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ملک کے لوگ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا عہد کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے، پورا ملک ‘رن فار یونٹی’ کے ذریعے نہ صرف پورے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا عہد کرتا ہے بلکہ خود کو بھارت ماتا کی خدمت کے لیے وقف کر دیتا ہے۔ مسٹرشاہ نے مزید کہا کہ ’رن فار یونٹی‘ ملک کے اتحاد کا عہد نیز ترقی یافتہ ہندوستان کا عہد بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تمام ہم وطنوں کے سامنے 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا عہد کیا ہے جو دنیا کے ہر میدان میں سب سے اوپر ہوگا۔ اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں عظیم رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں ’رن فار یونٹی‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ملک کے لوگ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا عہد کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے، پورا ملک ‘رن فار یونٹی’ کے ذریعے نہ صرف پورے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کا عہد کرتا ہے بلکہ خود کو بھارت ماتا کی خدمت کے لیے وقف کر دیتا ہے۔مسٹر شاہ نے مزید کہا کہ ’رن فار یونٹی‘ ملک کے اتحاد کا عہد نیز ترقی یافتہ ہندوستان کا عہد بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تمام ہم وطنوں کے سامنے 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا عہد کیا ہے جو دنیا کے ہر میدان میں سب سے اوپر ہوگا۔
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سردار پٹیل کو برسوں تک فراموش کر دیا گیا اور انہیں بھارت رتن کے اعزاز سے بھی محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے گجرات کے کیوڑیا میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ بنا کر سردار پٹیل کی یاد کو زندہ رکھا ہے۔ مسٹرشاہ نے کہا کہ ہر میدان میں سردار پٹیل کے وژن، نظریات اور پیغام کو وزیر اعظم مودی نے ٹھوس شکل دی ہے۔ مسٹرامت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل کے عظیم خیالات یقیناً ملک کی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ ’رن فار یونٹی‘ کے ذریعے ہندوستان کے اتحاد کو مضبوط کرنے اور 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عہد کریں