اے ایم یو کے پروفیسر جاوید اقبال، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2024
اے ایم یو   کے پروفیسر جاوید اقبال،   بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر
اے ایم یو کے پروفیسر جاوید اقبال، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر

 

علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ویسٹ ایشین اسٹڈیز اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز کے سینئر استاد پروفیسر جاوید اقبال کو راجوری، جموں میں واقع بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی (بی جی ایس بی یو) کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کی تقرری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 15 اکتوبر 2024 کو تین سال کی میعاد کے لیے کی تھی۔ اس تقرری سے قبل پروفیسر اقبال اے ایم یو میں کئی اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین اور ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز کے شعبہ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ اے ایم یو کے قائم مقام وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔ پروفیسر نعیمہ خاتون، وائس چانسلر، اے ایم یو نے کہا کہ اے ایم یو برادری اس باوقار عہدے پر ان کی تقرری پر انھیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اس عہدے پر ان کی تقرری ان کی علمی و انتظامی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ پروفیسر محمد گلریز اور اے ایم یو کے شعبہ ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز کے چیئرمین پروفیسر محمد اظہر نے بھی پروفیسر اقبال کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی