ایک دن میں ایک ممتحن کو ایم بی بی ایس کی سوکاپیاں جانچ کرنے کا حکم

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2022
ایک دن میں ایک ممتحن کو ایم بی بی ایس کی سوکاپیاں جانچ کرنے کا حکم
ایک دن میں ایک ممتحن کو ایم بی بی ایس کی سوکاپیاں جانچ کرنے کا حکم

 

 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت دی ہے کہ 24 گھنٹے میں 100 کاپیوں کی جانچ کی جائے۔

میڈیکل ایجوکیشن سے وابستہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے طلبہ کی کاپی چیک کرنے میں کم از کم 25 سے 30 منٹ لگتے ہیں، اس حساب سے وہ دن بھر کاپی چیک کرنے کے باوجود 100 کاپیاں نہیں چیک کر سکتے۔

میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیتن شکلا نے 14 جولائی کو تمام 13 سرکاری میڈیکل کالجوں کے ڈین کو ایک مکتوب بھیجا تھا، جس میں حکم دیا گیا تھا کہ ایم بی بی ایس کے نتائج وقت پر جاری کیے جائیں، اس کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ایک ٹیچر کو ایک دن میں 100 کاپیوں کی جانچ کا حکم دیا جانا چاہئے.

یہ احکامات بھوپال، اندور، جبل پور، گوالیار، ودیشا، ساگر، کھنڈوا، شاہدول، شیو پوری، رتلام، ریوا، دتیا اور چھندواڑہ کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے ڈین کو بھیجے گئے ہیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ کو 3 دن میں اپنی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف احتساب کا عمل طے کیا جائے گا۔

کئی اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں میڈیکل کالج میں مریضوں کا علاج کرنا ہے، اور بہت سے انتظامی کام کرنے ہیں، اس لیے ایک دن میں 100 کاپیاں چیک کرنا ان کے لیے ناممکن ہے۔